English   /   Kannada   /   Nawayathi

این آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کلدیپ سنگھ سری نگر پہنچے

share with us

:13 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع)وادی کشمیر میں حالیہ شہری ہلاکتوں اور مسلح تصادم آرائیوں میں تیزی کے بیچ موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے قومی تحقیاتی ایجنسی (این آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کلدیپ سنگھ بدھ کے روز سری نگر پہنچے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اپنے یک روزہ دورے کے دوران کلدیپ سنگھ یہاں سینیئر سکیورٹی اور انٹلی جنس افسران کے ساتھ میٹنگیں کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ 'سینئر سکیورٹی افسران کے ساتھ میٹنگ کے بعد موصوف ڈائریکٹر جنرل کی شام کو دہلی روانگی متوقع ہے۔

بتادیں کہ موصوف ڈائریکٹر جنرل جو سی آر پی ایف کے بھی ڈائریکٹر جنرل ہیں، کا یہ دورہ سری نگر اس وقت ہو رہا ہے جب کشمیر میں حال ہی میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے کئی عام شہریوں کو نشانہ بنا کر ہلاک کردیا۔

ان شہری ہلاکتوں میں اقلیتی فرقے سے وابستہ ایک خاتون پرنسپل، ایک استاد اور ایک دوا فروش اور بہار سے تعلق رکھنے والا ایک مزدور بھی شامل ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا