English   /   Kannada   /   Nawayathi

سلطانی محلہ کی معروف شخصیت مرحوم محترم جنید صدیقہ صاحب کی وفات پر تعزیتی اجلاس کا انعقاد

share with us

بھٹکل 13؍ اکتوبر 2021(فکروخبرنیوز/موصولہ رپورٹ) 12/اکتوبر بروز منگل بعد نماز عشاء مسجد سلطانی میں مرحوم جنید صاحب کی خدمات کو سامنے لانے کیلئے تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا-

تعزیتی اجلاس محمد رابع خلیفہ صاحب کی تلاوت سے شروع ہوا، اس کے بعد ایوب خطیب نے اپنی سریلی آواز میں نعت شریف پڑھی۔

اس کے بعد مولانا زبیر مارکیٹ صاحب نے مرحوم جنید صاحب سے متعلق اہم باتیں حاضرین کے سامنے رکھی ، آپ نے کہا اسلامی ویلفیئر سوسائٹی کی چندہ وصولی کا کام موصوف ہر رمضان کو اہتمام سے کیا کرتے تھے اور ان کو اسلامک ویلفیئر سوسائٹی سے بے حد لگاؤ تھا۔ 

سلطانی محلہ کے قدیم رہائشی اور مرحوم جنید صاحب کے سلطانی محلہ کے پرانے پڑوسی مہتمم جامعہ مولانا مقبول صاحب کوبٹے نے حدیث افشو السلام،  واطعمو الطعام ، صلو باللیل والناس نیام کی روشنی میں مرحوم کی صفات کا ذکر کیا ، آپ محلہ سے گزرنے والے ہر فرد کو سلام کرتے تھے ، اور آپ گھر کے برآمدہ (کسکٹ) پر بیٹھے ہوئے ہوتےتھے ، آپ کا ہاتھ سلام کیلئے اوپر اٹھاہی رہتا تھا، میں بھی رک کر ان سے بات کرکے آگے چلا جاتا تھا،  سلطانی محلہ میں ہم  جس وقت تھے ، ان افراد میں تمام اللہ کو پیارے ہوگئے۔

جنید صاحب آخری فرد تھے ، جو ہمارے زمانہ سے محلہ میں رہتے تھے ، آپ نے مسجد کی بہت خدمت کی ، مسجد کے کرایہ کے برتن کو کرائے پر دینے کا کام خدمت کے طور پر بہت کیا کرتے تھے ، مسجد کے پرانے خادمین آپ ہی کی زیر سرپرستی مسجد کا کام کرتے تھے۔ ہم نے اپنے بچپن میں یہ بھی دیکھا آپ مسجد کے بیت الخلاء کی صفائی خود سے کرتے تھے ، اور محلہ کی افراد کی فکر رکھتے تھے ، ہمارے زمانے میں ہمارے ساتھی کا جو اسی محلہ کا رہائشی تھا انتقال ہوا ، جنید صاحب میت میں آئے،  ان کے پاس کفن کے کپڑے کیلئے پیسے نہیں تھے ، آپ نے اس وقت کہا تھا ، ہمارے محلہ میں ایسے افراد ہے جن کے پاس کفن خریدنے کیلئے کپڑے کی قیمت بھی نہیں ہے اور ہمیں پتہ نہیں ہے ۔۔آپ نے اسی وقت اپنے پاس روپیہ دے کر ان کی میت کی تجہیز وتکفین کا انتظام خود سے کیا، 

مولانا نے محلہ کے بہت سارے وفات پانے والے افراد کا ذکر کیا جنھوں نے مسجد کی خدمت کی اور مسجد کی تعمیر کے وقت ساتھ دیاتھا ،آج ہمیں ان کے متعلق پتہ بھی نہیں ہے۔

اللہ تمام حضرات کو غریق رحمت کرے امین یارب العالمین

اس کے بعد آپ کے پوتے مولوی عبدالقوی صاحب نے دادا کی بہت ساری خوبیاں بیان کی ،

اس کے بعد محلہ کے کچھ سال پہلے کے رہائشی مولوی علی رضا صاحب نے کہا کہ قدیم عسکری ہاوس جو اب سلطانی مسجد کی ملکیت ہے آپ ہی فکر اور توجہ سے مسجد کی آمدنی کا ذریعہ بنا ، آپ نے کہا ان کو مسجد کی آمدنی کی فکر ہمیشہ دامن گیر رہتی تھی ، عبدالرحیم ائکیری صاحب جو مسجد کے محنتی اور فعال خادم ہے ۔۔۔جو پورے شہر میں جاکر مسجد کیلئے چندہ وصول کرتے ہے ،اتنی چندہ کیلئے محنت کرنے والے بھٹکل کی تمام مساجد کی خادمین میں کم ہی ہونگے ، آپ بھی مرحوم جنید صاحب کی فکر اور ترتیب کا نتیجہ ہے ۔۔

اسکے بعد قاضی جماعت المسلمین مولانا عبدالرب خطیبی صاحب نے مرحوم کی ذاتی صفات کا تذکرہ کیا ، مرحوم سنت لباس پہنتے تھے، لنگی ٹخنے سے اوپر رہتی تھی ۔۔تکلیف کے باوجود کھڑے ہوکر نماز پڑھتے تھے ،

 انجمن حامی مسلمین کے جنرل سیکریٹری اسحاق شاہ بندری صاحب نے کہا کہ میرا بچپن اسی محلہ میں گزرا، تعلیم مکمل ہونے کے بعد  گلف میں جانے کے بعد  ہم نے اس محلہ کو چھوڑ دوسرے محلہ رہائش اختیار کی تھی۔

 مولانا عبدالنور فکردے صاحب نے وراثت کے متعلق سامعین کے سامنے اہم باتیں رکھی۔

جلسہ کا اختتام مولانا عبدالرب خطیبی صاحب کی دعا پر ہوا۔

جلسہ میں محلہ کے افراد اور متعلقین میں بہت سارے حضرات نے شرکت کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا