English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہم اور جشنِ جمہوريت

share with us

ميلے كى روايتوں سے لے كر خاندانوں اور قبيلوں كى پرمپراؤں تك سينكڑوں رنگينيوں سے ماحول رنگ زار ہو جاتا ہے ، ہمارى گنگا جمنى تہذيب بس ہمارى ہے ، اور اگر كسى كو سيكھنا ہے تو ہم بھارتيوں سے سيكھے، تہوار كيسے مناتے ہيں پارٹياں اور ملن كيسے مناتے ہيں ، جشن كيسے برپا كرتے ہيں، واہ صاحب، جتنے دن اس سے سوا خوشياں، ہر دن كوئى تہوار، ہر شب كوئى پارٹى، ہر پہر ملن اور ملاپ اور ہرشام كسى اپنے كے نام منسوب، اسى لئے تين سو پينسٹھ دن كا سال ہمارى ڈھير سارى خوشيوں كے لئے كم نظر آتا ہے تو ہم اس كے ہر دن كو چار ميں ضرب دے كر خوشياں كچھ اس انداز ميں تقسيم كر ديتے ہيں كہ ہر بڑے سے بڑے غم كو ايك كارى ضرب لگ جاتى ہے، سارے ازم تمام مذاہب اور اديان وملل اور ان ميں بھيجے گئے تمام انبياء ومرسلين نے بھى خوشياں منانے سے منع نہيں كيا ہے ليكن سب نے ان ميں سے ہر ايك كو اپنے اپنے دائروں ميں محفوظ كرنے كى تلقين اور تعليم دى ہے، يعنى خوشياں مناؤ مگر اپنى خوش مستيوں ميں اتنے مدہوش نہ ہوں كہ كسى اور كے غم وہم اور رنج وملال كا سبب بن جائيں، يہ ہمارے ملك كے معاشرہ كا خوشياں منانے كا انداز ہے، جبكہ اسلامى نقطہ نظر سے بحيثيتِ عيد صرف دو عيديں ہيں

       ابھى ہم نے اپنے ملك كى جمہوريت كاچونسٹھواں جشن منايا، اس آئين اور دستور كا جشن جس كى عظمت ہر كرپٹ نيتا، اور ہر بھلا مانس ، ہر بڑا عہديدار اور ہر عام ملازم آدمى ، ہر مرد اور عورت اور ہر وكيل اور جج كرتا ہے، كوئى دل كى گہرائيوں سے اور كوئى بادلِ ناخواستہ، جس ملك كى آزادى ميں بلا تفريقِ مذہب اور بلا امتيازِ دين ودھرم ہر سچے ہندوستانى نے اپنے تئيں جد وجہد كى ہے آج يقينا اس كى خوشى كا دن ہے، نہرو ہوں يا آزاد ، امبيڈكر ہوں يا ذاكر، يا پچاس سال بعد كے صدرِ جمہوريہ كے آر نارئن، يا آج كے پرنب دا، ہر ايك كى تقرير كا خلاصہ يہى رہا ہے كہ آئين كى عظمت ملك كى ترقى كا سب سے بڑاسبب رہا ہے ، آج سے چھ دہائيوں كے پہلے كےہندوستان ميں ہمارے محترم اور سركردہ ليڈروں كى آواز آج بھى فضاؤں ميں گونج رہى ہے، آج بھى لوگوں كے دل ودماغ ميں اس كى بازگشت ہے، الفاظ اور حروف بن كر كتابوں ميں بھى اور صوت وصدا بن كر ٹيپ اور ريڈيائى لہروںميں بھى محفوظ ہے، ہر پڑھنے والےاور سننے والے اور آج كے دور ميں ہر ديكھنے والے كے لئے جشنِ جمہوريت كا بس يہى ايك پيغام ہے كہ اس جمہورى ملك كے آئين ودستور كا احترام كريں اور اس كى عظمت كريں، تو از خود ملك كاميابيوں سے ہمكنار ہو جائيگا، امن وامان كا دور دورہ ہوگا، حالاتِ زندگى معمول پر آجائيں گے ، دنگے فساد نہيں ہونگے، عصمتيں نہيں لوٹيں گى، بد عنوانيوں كو ايماندارى كا عنوان مل جائيگا ، سود اور رشوت كى لين دين ختم ہوجائيگى, جرائم كى پشت پناہى نہيں ہوگى،بہر حال جو بھى ہوگا ہم ہندوستانيوں كا بھلا ہوگا

اتوار - 27 - جنوری - 2013   |   15 - ربيع الأوّل - 1434  )

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا