English   /   Kannada   /   Nawayathi

عبوری ضمانت پر رہا ہونے والے ملزمین کے ساتھ بی جے پی ایم ایل اے کی تصاویرکیا بیان کررہی ہیں!!؟؟

share with us

منگلورو12 اکتوبر2021(فکروخبرنیوز) مورل پولیسنگ کے الزام میں ضمانت پر رہا ہونے والے ملزمین کے ساتھ بی جے پی سے تعلق رکھنے والے ایم ایل اے تصویر میں دکھائی دے رہی ہیں۔ تصویر وائرل کے ہونے کے بعد اس معاملہ پر سوال کھڑے کیے جارہے ہیں اور بی جے پی ایم ایل اے اومناتھ کوٹیام پر ملزمین کی پشت پناہی کرنے کا الزام بھی عائد کیا جارہا ہے۔

اطلاعات ے مطابق سمتھ راج اور سندیپ پجاری کو پولیس نے مورل پولیسنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ اس معاملہ میں ہندو تنظیموں سے تعلق رکھنے والے چھ سے آٹھ کارکنان کے ایک گروہ نے ایک کار کو روک لیا تھا جس میں تین خواتین اور ایک مرد کیرالا جا رہے تھے، ان پر الزام ہے کہ وہ مسافروں کو ہراساں کر رہے تھے۔

کہا جاتا ہے کہ ایک مسلمان جوڑا دو ہندو خواتین کے ساتھ گاڑی میں اکٹھے سفر کر رہا تھا۔ متاثرہ افراد میں سے ایک کی طرف سے درج کی گئی شکایت کی بنیاد پر موڈبدری پولیس نے ان دونوں کو گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

دونوں نے اسی رات عبوری ضمانت حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی جب پولیس نے دونوں کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔ اس دوران کانگریس پارٹی نے تصاویر کو ٹویٹ کیا اور بی جے پی ایم ایل اے سے ملزم کی حمایت کے بارے میں سوال کیا۔ اس نے یاد دلایا کہ بنگلورو میں اس طرح کے واقعات کے بعد وزیراعلیٰ بسواراج بومائی نے کہا تھا کہ اخلاقی پولیسنگ کے معاملات کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور وہ چاہتے تھے کہ وزیراعلیٰ اس واقعہ میں ایم ایل اے کے رویے کا جواب دیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا