English   /   Kannada   /   Nawayathi

تمل ناڈو بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی امیدوار کو ملا صرف 1 ووٹ ، ٹویٹر پر #singlevotebjp ٹرینڈ پر

share with us

تمل ناڈو  : 12اکتوبر2021 (فکروخبر/ذرائع)تمل ناڈو سے بی جے پی کے رکن جس نے حال ہی میں منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ایک آزاد امیدوار کے طور پر مقابلہ کیا تھا، اسے صرف ایک ووٹ ہی حاصل ہو اہے جس کے بعد شوشل میڈیا پر بی جے پی کے رہنما اور پارٹی دونوں کو خوب ٹرول کیا جا رہا ہے ، حیرانی کی بات یہ ہے کہ بی جے پی رکن ڈی کارتک  کے  اپنے خاندان میں پانچ ارکان ہونے کے باوجود انہیں صرف ایک ہی ووٹ ملا ہے ،جس پر ٹویٹر میں ٹویٹ کا ایسا سیلاب آیا ہوا ہے کہ بی جے پی کی پوری عزت ہی بہا لے گیا ،

بتادیں کہ ڈی کارتک نے کوئمبٹور ضلع کے پیریانیکن پالیم یونین میں وارڈ ممبر کے عہدے کے لیے انتخاب لڑا تھا۔
ٹویٹر پر آج پورا دن SINGLEVOTEBJP# ٹرینڈ پر رہا ۔ اور صارفین  نے مختلف ٹویٹ کر بی جے پی رہنما کو نشانہ پر لیتے رہے ،

مصنفہ اور کارکن مینا کنڈاسامی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ، "بی جے پی امیدوار کو بلدیاتی انتخابات میں صرف ایک ووٹ حاصل ہوا  ،مجھے فخر ہے اس کے گھر کے چارووٹروں پر جنہوں نے دوسروں کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ۔

ایک اور ٹوئٹر صارف نے بتایا کہ کارتک کی جانب سے ان کے انتخابی پروپیگنڈے کے لیے جاری کیے گئے پوسٹروں میں وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر داخلہ امیت شاہ اور خود سمیت سات دیگر رہنماؤں کی تصویریں تھیں لیکن انہیں صرف ایک ووٹ ملا۔

دی نیو انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے ، بی جے پی یوتھ ونگ کے ضلعی نائب صدر کارتک نے واضح کیا ، "میں نے بی جے پی کی طرف سے مقابلہ نہیں کیا تھا۔ میں نے ایک آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں کار کے نشان پر الیکشن لڑا تھا۔ میرے خاندان کے چار ووٹ ہیں اور تمام ووٹ پنچایت کے وارڈ 4 میں ہیں۔ یہاں تک کہ میرے چار خاندان کے افراد اور میرے پاس 9 ویں وارڈ میں کوئی ووٹ نہیں ہے جہاں میں نے مقابلہ کیا تھا۔اس دوران ، ٹرولرز کی طرف سے سوشل میڈیا میں میرا غلط ذکر کیا جا رہا ہے کہ میں نے بی جے پی کی طرف سے الیکشن لڑا تھا اور یہاں تک کہ میرے خاندان کے رکن کا ووٹ بھی محفوظ نہیں کیا ، جو کہ درست نہیں ہے۔ "

ریاست میں بلدیاتی انتخابات 6 اور 9 اکتوبر کو ہوئے تھے ، مجموعی طور پر 27،003 عہدوں کے لیے 79،433 امیدواروں نے مقابلہ کیا تھا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا