English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل مسلم جماعت بنگلورکے طرف سے قائم ایس ایم یحیٰ میموریل ہاسٹل کی ایس ایم سعید بلاک کا قاضی جماعت المسلمین بھٹکل کے ہاتھوں عمل میں آیا افتتاح ، اجلاس میں تعلیم کے ساتھ بچوں کی تربیت اسلامی طرز پر کرنے پر دیا گیا زور

share with us

بنگلورو: 11؍ اکتوبر 2021(فکروخبرنیوز) بھٹکل مسلم جماعت بنگلور کی جانب سے قائم کردہ ایس ایم یحییٰ میموریل ہاسٹل کے نئے بلاک ایس ایم سعید کا افتتاح بروز اتوار قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبدالرب خطیبی ندوی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔

اس موقع پر منعقدہ افتتاحی نشست میں بھٹکل سے تعلق رکھنے والی مختلف جماعتوں کے ذمہ داران اور شانتی نگر کے ایم ایل اے این اے حارث بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ ایس ایم سید یحیی میموریل ہاسٹل کا قیام 2003 عیسوی میں ہوا اور 2013 میں ایس ایم سعید بلاک کا سنگِ بنیاد رکھا گیا ۔ اس دوران اس ہاسٹل کے قیام کے لیے بہت سے لوگوں نے اپنا وقت ، مال اور صلاحیتوں کا قربان کردیا ہے ، اسی طرح ہاسٹل کے قیام سے اب تک یہاں قیام کرکے بہت سے افراد نے اپنی تعلیمی مراحل کی تکمیل کی ہے۔ افتتاح شدہ بلاک میں 35 روم ہیں جس کے ساتھ ہی باتھ روم بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔

قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبدالرب خطنی ندوی نے کہا کہ یحییٰ کے معنی زندہ رہنے کے ہیں اور جو کام انسانیت کے لیے کیے جاتے ہیں اللہ تعالیٰ اسے ہمیشہ زندہ رکھتے ہیں۔ یہاں پر جناب یحییٰ صاحب کا ذکر چھڑگیا اور انہوں نے جو کام اپنے دور میں کیے ہیں اس سے انسانیت فائدہ اٹھارہی ہے ، ہمیں بھی کوشش اس بات کی کرنی چاہیے کہ کوئی ایسا کام کرجائے جس سے انسانیت کو فائدہ حاصل ہوتا رہے ، جب تک اس سے فائدہ حاصل ہوتا رہے گا اللہ تعالیٰ اس کا ثواب ہمیں عطا فرماتا رہے گا۔ مولانا نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت ہو تو اس سے صالح معاشرہ وجود میں آتا ہے اور اب یہاں اس ہاسٹل کے نئے بلاک کا افتتاح عمل میں آرہا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ آپ کی تربیت بھی ہو۔ بچوں کے نمازوں کی نگرانی کی جائے اور اللہ کو راضی کرنے والے اعمال ہم کرنے والے بن جائیں ۔ اس کے ساتھ ہم تعلیمی میدان میں آگے بڑھیں گے تو ہماری انجینئرنگ اور ڈاکٹریٹ ہمیں بھی فائدہ دے گی اور انسانیت کو بھی۔ مولانا نے ہر کام میں اسلامی اصول کا پاس ولحاظ رکھنے اور اسی کے مطابق اپنی زندگی سنوارنے کی نصیحت کی۔ مولانا نے جماعت کو مستحکم کرنے اور اس سے جڑے رہنے کا بھی پیغام دیا۔ ایم ایل اے جناب این اے حارث صاحب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو آج دعوت دی گئی جسے آپ نے قبول کرتے ہوئے آپ یہاں تشریف لائے ، آپ کو ابھی یہاں آتے رہنا ہوگا اور اپنا بھرپور تعاون پیش کرتے رہنا ہوگا۔

شانتی نگر کے ایم ایل اے جناب این اے حارث صاحب نے سیول سرویز میں ہمارے بچوں کو آگے لانے پر زور دیا ، انہوں نے خود کی خدمات پیش کرنے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ریزرویشن کے باوجود ہمارے بچے اس میدان میں آگے نہیں بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں کے لوگوں سے گہرے تعلقات ہیں اور امید ہے کہ وہ آئندہ وہ ہمیں یاد کرتے رہیں گے۔ ایم ایل اے نے تعلیمی میدان میں مسلم قوم کو آگے بڑھانے اور حکومتی اسکیم ان تک پہنچانے کے لیے کوششیں کرنے پر زور دیا۔

انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر جناب مزمل قاضیا نے بنگلور جماعت کی تاریخ پر نظر ڈالتے ہوئے کہا کہ اس جماعت کا قیام 1967 عیسوی میں عمل میں آیا اور اس وقت ہی جماعت کا ایک بنیادی مقاصد میں ہاسٹل کا قیام بھی شامل تھا۔ مختلف احباب نے اس کے لیے کوششیں کیں اور اس کے بعد اس کی بنیاد رکھی گئی۔ آج بڑی خوشی کا مقام ہے کہ ہاسٹل کے ایس ایم سعید بلاک کا افتتاح عمل میں آرہا ہے ، انہوں نے جماعت کے محسنین کو یاد کرتے ہوئے اس وقت ان کی جانب سے جماعت کے لیے دی جانے والی خدمات کا بھی تذکرہ کیا۔

آئی این ایف کے صدر جناب عبدالمجید جوکاکو اور بھٹکلی مسلم جماعت منگلورو کے صدر جناب سید ارشد ایس ایمس، ویلفیر سوسائٹی بھٹکل کے جنرل سکریٹری جناب قادر میراں پٹیل اورامریکہ سے اس پروگرام میں شرکت کے لیے تشریف لانے والے ایس ایم سعید صاحب کے فرزند جناب ایس ایم ارشاد صاحب نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر جناب ایس ایم سعید صاحب تعارف جناب عمران خطیبی نے  پیش کیا گیا اور اس ہاسٹل کے قیام کے لیے انجام دی گئی کوششوں پر جناب جوکاکو معاذ صاحب نے روشنی ڈالی۔

دعائیہ کلمات پر یہ نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا