English   /   Kannada   /   Nawayathi

لبنان کی آئل فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

share with us

بیروت: 11 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع)لبنان کے تیل کی تنصیبات میں پیٹرول کے ذخیرے میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جسے بجھانے کے لیے 25 فائر فائٹنگ ٹینکوں کو طلب کیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کی تیل کی تنصیبات زُہرانی کے فیول ٹینک میں خوفناک آتشزدگی سے تیل کے شدید بحران کے شکار میں پیٹرول کی سپلائی میں مزید قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

پیٹرول کے ذخیرہ ٹینک میں آگ لگنے کی اطلاع پر وزیر توانائی ولید فیاض نے پہلے ردعمل میں کہا تھا کہ آگ فوج کے زیر استعمال فیول ٹینک میں لگی ہے تاہم جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اپنے پہلے بیان کو معلومات کی کمی قرار دیا۔

آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 25 گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ آگ پر قابو پالیا گیا ہے جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مالی نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

وزیر توانائی ولید فیاض نے میڈیا کے ذریعے عوام سے درخواست کی ہے کہ کسی افواہ پر کان نہ دھریں۔ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم ابھی تک حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا۔

واضح رہے کہ لبنان میں پیٹرول بحران شدت اختیار کرگیا ہے اور اکثر ذخائر فوج کے پاس ہیں اور عوام کو تیل نہیں مل پا رہا ہے جس پر حکومت مخالف مسلح  جماعتوں نے دھمکیاں بھی دی تھیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا