English   /   Kannada   /   Nawayathi

روس میں مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ، 16 افراد ہلاک

share with us

ماسکو: 11اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع)روس میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوراً موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو باہر نکالا اور اسپتال منتقل کیا جب کہ وزارت صحت کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

روسی حکام کے مطابق جہاز میں عملے کے 2 ارکان سمیت 23 افراد سوار تھے جو پیرا شوٹر تھے تاہم حادثے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہیں، ممکنہ طور پر فنی خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی واضح صورتحال سامنے آسکے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا