English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا: اسکول میں نقاب زبردستی اتار لیا گیا

share with us

نیو جرسی: 11اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع)امریکی ریاست نیوجرسی میں ایک نسل پرست اسکول ٹیچر نے مسلم طالبہ کا نقاب اتار دیا جس سے بچی خوف زدہ ہوگئی۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی میں 7 سالہ سمعیہ معمول کی طرح نقاب لگا کر اسکول گئی تو ٹیچر نے بچی سے زبردستی نقاب اتروالیا اور خوب ڈانٹ ڈپٹ بھی کی جس سے بچی خوف زدہ ہوگئی۔

سمعیہ کی والدہ نے میڈٖیا سے گفتگو میں بتایا کہ دوسری جماعت کی میری بیٹی کو ایک ایسا دنیا اور رویے کا سامنا کرنا پڑا جس سے میں نے ہمیشہ اسے بچانے کی کوشش کی تھی۔

کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسکول ٹیچر کے اس ناروا سلوک کا بچی کے ذہن پر پڑنے والے اثرات اسے زندگی بھر پریشان کریں گے۔

سمعیہ کی والدہ نے اسکول کے خلاف کیس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی مسلمان کمیونٹی نے بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار رائے کے خود ساختہ ترجمان ملک میں ایسے واقعات شرمناک ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا