English   /   Kannada   /   Nawayathi

انسداد کرونا کےلیے پیش کی گئی خدمات کا اعتراف،UAE حکومت نے 500 سے زائد ڈاکٹروں کو گولڈن ویزہ کیا جاری

share with us

ابوظبی :07 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع) اماراتی حکومت نے مملکت میں مقیم ڈاکٹروں کو انسداد کرونا کےلیے پیش کی گئی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے گولڈ ویزہ جاری کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے مملکت میں مقیم 500 سے زائد غیر ملکی ڈاکٹروں کو گولڈن ویزے جاری کردئیے، مملکت کے نائب صدر و دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے رواں برس جولائی میں فیصلے کی منظوری دی تھی۔

محکمہ صحت ابوظہبی (ڈی او ایچ) نے ابوظہبی کے اقتصادی ترقی کے محکمے(اے ڈی ڈی ای ڈی)کے ڈویژن ابوظہبی رہائشی دفتر(اے ڈی آر او) کے تعاون سے گولڈن ویزا حاصل کرنے والے 500 سے زائد ڈاکٹروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا۔

حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ جلد از جلد گولڈن اقامے کےلیے درخواست جمع کروائیں، جن ڈاکٹروں کی درخواست منظور ہوئیں وہ اپنے اہل خانہ سمیت 10 سال تک مملکت میں قیام کرسکیں گے اور ساتھ ہی کئی خصوصی مراعات بھی ملے گیں۔

محکمہ صحت ابوظبی کے چیئرمین عبدالله بن محمد الحامد نے کاہ کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ ڈاکٹر اور ان کے اہل خانہ متحدہ عرب امارات میں مستحکم اور محفوظ طویل مدتی رہائش اور اعلیٰ معیار کی زندگی سے لطف اندوز ہوتے رہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا