English   /   Kannada   /   Nawayathi

خدا کا شکر ہے متحدہ عرب امارات نے کوویڈ 19 کے بحران پر قابو پالیا :سنیے شیخ محمد بن زید النہیان کا ویڈیو پیغام

share with us

ابوظہبی 06اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع)ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان نے اعلان کیا ہے کہ خدا کا شکر ہے متحدہ عرب امارات نے کوویڈ 19 کے بحران پر قابو پالیا ، زندگی معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں شیخ محمد بن زید النہیان نے کوویڈ 19 کے بحران پر قابو پاتے ہوئے اس سے ملک کے لیے سیکھے گئے اسباق کو بھی تسلیم کیا ، ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر کہتے ہیں کہ ہم نے کورونا بحران پر قابو پایا اور اس تجربے سے بہت سارے سبق سیکھے ، ہم خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات میں زندگی معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے۔

 

 

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات کورونا ویکسی نیشن والے ممالک میں پہلے نمبر پر آگیا ہے ، یو اے ای عالمی سطح پر ان ممالک میں سرفہرست ہے جہاں سب سے زیادہ فیصد لوگ ایسے ہیں جنہوں نے کوویڈ 19 ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لی ہے ، متحدہ عرب امارات کے ہیلتھ سیکٹر کی سرکاری ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحسانی نے کہا کہ ملک کی 91 فیصد آبادی کو کووڈ -19 ویکسین کی کم از کم ایک خوراک ملی ہے جب کہ ملک کی کم از کم 80 اعشاریہ 38 فیصد آبادی نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لی ہیں اور اس معاملے میں متحدہ عرب امارات دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جب کہ یو اے ای دنیا میں پانچویں سب سے کم کوویڈ 19 اموات کی شرح رکھتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں کوویڈ 19 کیسز کی تعداد اگست 2020 کے مقابلے میں 60 فیصد کم ہو گئی ہے ، تعداد کی موجودہ حالت کو مضبوط قومی ویکسینیشن مہم اور معاشرے کے حفاظتی قواعد و ضوابط کی پابندی سے منسوب کیا جا سکتا ہے ، ویکسین عام طور پر انفیکشن اور بیماری کی پیچیدگیوں کو روکنے ، ہسپتالوں میں داخل ہونے ، ہسپتال میں قیام کو کم کرنے اور لوگوں کے غیر حفاظتی گروپ کے مقابلے میں وینٹی لیٹرز کی ضرورت نہ ہونے میں معاون ثابت ہوتی ہے جب کہ بوسٹر ڈوز متعارف کروائے جانے کے بعد سے روزانہ کیس نمبر کم کرنے میں مدد ملی ہے ، ان خوراکوں نے قوت مدافعت میں بہت زیادہ اضافہ کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ موجودہ وقت میں کیسز کم ہو رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا