English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزارتِ حج عمرہ کا بڑا اعلان: ویکسین نہ لگوانے یہ فریضہ ادا نہ کر پائیں گے !

share with us

ریاض:06اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب نے کرونا کی مکمل خوراکیں نہ لگوانے والوں پر  عمرہ ادائیگی سمیت دیگر پابندیاں عائد کردیں۔

الحرمین الشریفین کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزارتِ حج عمرہ اور الحرمین جنرل پرزیڈنسی نے نئے ایس او پیز کا اعلان کیا، جس کا اطلاق دس اکتوبر سے ہوگا۔

نئے ایس او پی کے تحت دس اکتوبر سے اُن مقامی لوگوں کو مسجد الحرام، مسجد نبوی ﷺ میں باجماعت نماز کی اجازت دی جائے گی جنہوں نے کرونا ویکسین کی مکمل خوراکیں لگوا لی ہوں گی جبکہ انہیں اجازت نہیں دی جائے گی جنہوں نے مکمل ویکسی نیشن نہیں کروائی ہوگی۔

اسی طرح کرونا کی مکمل خوراکیں نہ لینے والوں پر عمرہ ادائیگی سمیت مقدس مقامات کی زیارتوں پر بھی پابندی ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق نماز ادائیگی، زیارتوں یا عمرہ ادائیگی کے لیے جانے والے شہری کے اعتمرنا ایپ پر اسٹیٹس کو دیکھ کر اُسے جانے کی اجازت دی جائے گی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے کرونا کی روک تھام اور کوائف کو یکجا کرنے کے لیے اعتمرنا نامی ایپ متعارف کرائی تھی، جس کے ذریعے شہریوں کو عمرہ ادائیگی، مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نماز ادائیگی ، زیارتوں کی اجازت بھی دی جاتی ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ سعودی عرب کے وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کی تعداد کو مرحلہ وار بڑھاتے ہوئے اب ماہانہ تعداد تیس لاکھ تک کردی ہے، جس کے بعد یومیہ دس ہزار ملکی و غیر ملکی زائرین عمرہ ادا کررہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا