English   /   Kannada   /   Nawayathi

انسٹاگرام اور واٹس ایپ سروس کی معطلی کی اصل وجہ سامنے آگئی!

share with us

کیلی فورنیا: 06اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع)فیس بک انتظامیہ نے انسٹاگرام اور واٹس ایپ سمیت اپنی ایپلی کیشن کی 6 گھنٹے سے زائد بندش کی وجہ کنفیگریشن میں غلط تبدیلی کو قرار دیا تھا تاہم اب اس کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز دنیا بھر میں فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروس 6 گھنٹے تک معطل رہی تھی جس کے باعث ساڑھے تین ارب صارفین متاثر ہوئے تھے اور کمپنی کے اسٹاکس 4.9 فیصد گرگئے تھے۔

فیس بک انتظامیہ نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا تھا کہ سروس کی معطلی کی وجہ کنفیگریشن میں تبدیلی کی وجہ سے ہوئی تھی تاہم کنفیگریشن کی تبدیلی کی نوعیت سے آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ فیس بک کے کچھ ملازمین نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ سروس کی معطلی انٹرنیٹ ٹریفک کو سسٹم تک پہنچانے کی کوئی اندرونی غلطی ہے۔

فیس بک ملازمین  نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے مزید بتایا کہ اندرونی روابط کے آلات کی ناکامی اور نیٹ ورک سے متعلق دیگر خرابیوں نے تینوں ایپس کی سروس کی معطلی کے دورانیے میں اضافہ کیا۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی ماہرین نے بھی امکان ظاہر کیا تھا کہ کمپنی میں کام کرنے والے کسی شخص سے نادانستہ طور پر کوئی غلطی ہوئی ہوگی تاہم فیس بک کا اصرار تھا کہ معطلی کی وجہ ’کنفیگریشن کی تبدیلی‘ ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا