English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا جوہری مذاکرات سے پہلے اربوں ڈالر کے منجمد فنڈز بحال کرے، ایران

share with us

تہران: 03 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع)ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا جوہری مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے تو پہلے 10 ارب ڈالر کے منجمد فنڈز کو بحال کرے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے سرکاری ٹیلی وژن کو انٹرویو میں بتایا کہ امریکا جوہری مذاکرات کی بحالی کے لیے گزشتہ ماہ سے رابطے کر رہا ہے.

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید بتایا کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران بھی امریکا نے مختلف ذرائع استعمال کرتے ہوئے رابطے کی کوشش کی تاہم ہم نے ان  ذرائع پر واضح کردیا کہ پہلے امریکا کو ایران کے منجمد فنڈز جاری کرکے اپنی سنجیدگی دکھانا ہوگی۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے مزید بتایا کہ ہمارے مطالبے کے جواب میں امریکا نے اپنے ثالثوں کو فوری طور پر فنڈز کی بحالی سے معذرت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائے ہے کہ وہ پہلی بار منجمد فنڈز کی بحالی پر غور ضرور کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے انٹرویو میں اس بات کا عندیہ بھی دیا کہ عالمی قوتیں جوہری معاہدے میں امریکا کو واپس لانے میں ناکام ہوجاتی ہیں تو ہم اپنے حق کے لیے جلد ویانا جائیں گے۔

خیال رہے کہ ایران بینکنگ اور توانائی کے شعبوں پر عائد امریکی پابندیوں کے باعث غیر ملکی بینکوں میں تیل اور گیس کی برآمدات سے حاصل ہونے والی اربوں ڈالر کی اپنی رقوم اور اثاثے نہیں نکلوا سکتا۔

قبل ازیں ایران نے امریکا کے ساتھ براہ راست جوہری مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے شرط عائد کی تھی کہ پہلے عالمی قیادت سے 2015 میں ہونے والے ایٹمی معاہدے کو بحال کیا جائے اس کے بعد نئے معاہدے پر بات ہوسکتی ہے۔

ادھر عالمی جوہری معاہدے کے دیگر فریقین اور بالخصوص مغربی ممالک نے ایران سے معاہدے کی بحالی کے مذاکرات میں واپس آنے کی اپیل کی ہے کہ معاہدے کی معیاد ختم ہونے والی ہے۔

 

Express News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا