English   /   Kannada   /   Nawayathi

 ٹوٹے نمبر پلیٹ پر ایک شخص کو پولیس نے پستول دکھاکر دھمکی بھی دے ڈالی ، واقعہ کی پرزور مذمت ، محکمۂ پولیس نے مانگی معافی

share with us

چکمنگلورو27؍ ستمبر 2021(فکروخبر/آئی اے این ایس) کرناٹک کے چکمگلورو ضلع میں ایک مولانا کو ٹوٹے نمبر پلیٹ پر ایک پولیس اہلکار کی جانب سے بندوق دکھاکر دھمکی دیئے جانے کا واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔ جس کے بعد محکمہ پولیس نے ذیادتیوں پر فوری معافی مانگی اور خاطی پولیس افسر کے خلاف کارروائی کا یقین بھی دلایا۔

پولیس نے یہ یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ ایسے واقعات دوبارہ نہیں دہرائے جائیں گے۔

یہ واقعہ 25 ستمبر کو پیش آیا، جب ایک مذہبی رہنما امتیاز مولانا کو چکمنگلورو پولیس نے اپنے دو پہیوں پر ناقص رجسٹریشن نمبر پلیٹ لگانے پر روکا۔ مولانا کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی بیوی کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا تھا اور مجھے کلاس کے لیے دیر ہورہی تھی اس لیے میں جلدی میں تھا۔ میں نے پولیس سے کہا کہ مجھے جانے دو۔ مجھے تھانے کے اندر سب انسپکٹر سے بات کرنے کو کہا گیا۔ میں نے  بار بار یہ پوچھا کہ نمبر پلیٹ کا مسئلہ کیا ہے؟

"چونکہ کوئی جواب نہیں ملا، میں نے دوسروں سے پوچھنا شروع کیا کہ وہ صرف یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ یہ ناقص رجسٹریشن نمبر پلیٹ ہے، اس وقت ایک پولیس اہلکار نے مجھے مزید تھانے کے اندر گھسیٹا اور مجھ پرتقریبا  25 سے 30 مرتبہ لاٹھیاں برسائی

انہوں نے کہا، "پولیس افسر نے اپنی بندوق نکالی اور مجھے دھمکی دی۔ بعد میں مجھے ایک گھنٹے تک اسٹیشن میں رکھا گیا۔  500 روپے جرمانہ ادا کرنے کے بعد پولیس نے مجھے جانے دیا۔

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے اس واقعہ پر سخت رد عمل کا اظہار کیا۔ ایس ڈی پی آئی کے جنرل سکریٹری افیسر کوڈلیپیٹ نے سوشل میڈیا پر اس واقعے کی مذمت کی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ ایک سب انسپکٹر کی موجودگی میں پیش آیا جس نے ایک دلت نوجوان کو پیشاب پینے کو کہا جس پر ایس آئی کو گرفتار کر لیا گیا۔ کوڈلیپیٹ نے کہا، "کرناٹک میں پولیس کے مظالم بڑھ رہے ہیں اور وزیر داخلہ کو اس معاملے میں کارروائی شروع کرنی چاہئے۔

کوڈلیپیٹ نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ ہاکے اکشے مچندرا، پولیس سپرنٹنڈنٹ نے فون کر کے اس واقعے کے لیے معذرت کی ہے۔ انہوں نے کہا، "ایس پی نے پولیس افسر کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی اور یہ بھی یقین دلایا کہ مستقبل میں ایسے واقعات نہیں دہرائے جائیں گے۔ ہم اس ایس پی  کے جواب سے خوش ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا