English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں بھارت بند کے پیشِ نظر کانگریس نے راستہ روک کر کیا احتجاج

share with us

بھٹکل 27؍ ستمبر 2021(فکروخبر نیوز) کسانوں کی جانب سے گذشتہ ایک سال سے زرعی قوانین واپس لینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے اور اس کے لیے وہ سراپا احتجاج بھی بنے ہوئے ہیں۔ کسان تنظیموں کی جانب سے آج 27 ستمبر کو بھارت بند کا اعلان کیا گیا تھا جس کی کانگریس سمیت دیگر سیاسی اور سماجی تنظیموں نے حمایت کا اعلان کیا تھا۔ اسی اعلان کے پیشِ نظر ملک کے مختلف صوبوں اور علاقوں میں آج احتجاج کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی گئی۔

بھٹکل کے شمس الدین سرکل پر کانگریس کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا اورنئے زرعی قوانین فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔ احتجاجیوں نے ٹائر کو آگ لگادی اور کچھ دیر کے لیے اہم شاہراہ کو بھی بند کردیا۔

بھٹکل بلاک کانگریس صدر سنتوش نائک نے اس موقع پر کہا کہ مودی حکومت عوام کو چھوٹے دلاسے دلا رہی ہیں۔ ملک میں ہر طبقہ کے لوگ پریشان ہیں، خواتین محفوظ نہیں اور کسان اپنی پریشانی بیان کرتے کرتے تھک گئے ۔ تیل کی قیمتوں میں کمی آنے کے بجائے اس میں اضافہ ہی اضافہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے مکمل طور پر بھارت بند کی حمایت کرتے ہوئے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ ان کے علاوہ کانگریس کے دیگر مقامی لیڈران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مودی حکومت کو پوری طرح ناکام بتایا۔

اس کے علاوہ بھٹکل میں بھارت بند کا اثر نظر نہیں آیا۔ معمول کے مطابق دکانیں کھلیں رہیں اور آمدروفت کے لیے بھی کسی بھی طرح کی پریشانی نہیں ہوئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا