English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسلام مخالف فرانسیسی صدر کو ایک بار پھر رسوائی کا سامنا، اس مرتبہ ۔۔۔۔۔۔

share with us

پیرس: 27 ستمبر2021(فکروخبر/ذرائع) فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو تجارتی مرکز کے دورے کے دوران ایک شخص نے انڈا دے مارا۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون لیون کے ایک تجارتی مرکز کے دورے پر تھے۔ اس دوران ایک شخص نے صدر کو انڈا دے مارا جو ان کی گردن پر لگا اور اچھل کر دوسری جانب گر گیا۔

حیرت انگیز طور پر انڈا صدر ایمانوئیل میکرون کو لگنے کے باوجود ٹوٹا نہیں۔ صدر کی سیکیورٹی پر مامور اہل کاروں نے انڈا پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی فرانسیسی صدر کو ایک شخص نے تھپٹر بھی دے مارا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا