English   /   Kannada   /   Nawayathi

کشمیری صحافیوں کو سچ بولنے کے پاداش میں سزا دی جا رہی ہے: محبوبہ مفتی

share with us

سری نگر: 27 ستمبر2021(فکروخبر/ذرائع) پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ ایک طرف نارملسی کے بیانیے کو پیش کرنے کے لئے یہاں لچکدار صحافیوں کو باہر سے لایا جا رہا ہے، جبکہ دوسری طرف مقامی صحافیوں کو حق بولنے کے پاداش میں سزا دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جموں و کشمیر میں میڈیا کو مسلسل ستائے جانے کے بارے میں ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے۔

موصوفہ نے ان باتوں کی جانکاری پیر کے روز اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے فراہم کی ہے۔ ان کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ 'میں نے جموں و کشمیر میں میڈیا کو مسلسل ستائے جانے کے بارے میں ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا کو ایک مکتوب روانہ کیا۔ ایک طرف لچکدار صحافیوں کو یہاں لا کر ان سے نارملسی کے بیانیے کو پیش کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف مقامی صحافیوں، جو انتہائی دباؤ میں کام کرتے ہیں، کو اقتدار کے سامنے سچ بولنے کے پاداش میں سزا دی جا رہی ہے'۔

قبل ازیں پی ڈی پی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ٹوئٹ میں کہا گیا کہ 'پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے پریس کونسل آف انڈیا اور ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے جس میں کشمیر میں صحافیوں کی منظم ایذا رسانی کے معاملے کو اٹھایا گیا ہے'۔ ٹوئٹر ہینڈل پر انگریزی زبان میں تحریر مذکورہ مکتوب کے متن کو بھی اپ لوڈ کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا