English   /   Kannada   /   Nawayathi

تلنگانہ : ایک ہاتھ میں قرآن دوسرے ہاتھ میں بندوق ، سماجی علم کےکتاب کی تصویر سے مچا ہنگامہ

share with us

: 27 ستمبر2021(فکروخبر/ذرائع)تلنگانہ میں آٹھویں جماعت کی سماجی علم کے اسٹڈی مٹیریل میں اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے  اور دہشت گردی کو ظاہر کرنے کے لیے ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے ہاتھ میں بندوق اور مسلم حلیہ کو بتایا گیا، جس کے خلاف کئی گوشوں سے مذمت کی جا رہی ہے مختلف مسلم تنظیموں کے مطالبہ کے بعد  وی جی ایس پبلی کیشنز  وجے واڑہ نے  8 ویں جماعت کی سوشیل اسٹڈیز کی کتاب میں متنازعہ تصویر کی اشاعت پر معذرت خواہی کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے۔ پبلی کیشنز نے اپنے بیان میں اس واقعہ پر سنجیدگی سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ پبلی کیشنز کسی کے جذبات کو مجروح کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہے تاہم اس تنازعہ کے پیش نظر پبلی کیشنز نے فیصلہ کیا ہے کہ کتابوں سے تصویر کو حذف کرتے ہوئے ان کی دوبارہ اشاعت عمل میں لائی جائے۔ مارکٹ میں جو کتابیں فروخت  نہیں ہوئی ہیں انہیں واپس طلب کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا