English   /   Kannada   /   Nawayathi

منورفاروقی پھر نشانے پر، گجرات میں شو نہ کرنے دینے کی دھمکی

share with us

: 27 ستمبر2021(فکروخبر/ذرائع)اسٹینڈ اَپ کامیڈین منورفاروقی ایک بار پھر ملک  کے شدت پسند عناصر کے نشانے پر آگئے ہیں۔ بھگوا تنظیم بجرنگ دل نے انہیں گجرا ت میں ایک بھی شو نہ کرنے کی دھمکی دی ہے اور ساتھ ہی منتظمین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ منور کے تمام شومنسوخ کردیں یا پھر نتائج کیلئے تیار رہیں۔  یاد رہے کہ منور فاروقی نے ۱۲؍ ستمبر کو انسٹا گرام پر اطلاع دی تھی کہ وہ یکم اکتوبر  سے’’گجرات کےدورہ‘‘ پر ہوںگے ۔اس دوران  وہ سورت میں یکم اپریل کو، احمدآباد میں ۲؍ اکتوبر کو اور بڑودہ میں  ۳؍  اکتوبر کو شو کریں گے۔  اس کی مخالفت کرتے ہوئے بجرنگ دل کی شمالی گجرات اکائی کے صدر جولیت مہتا نے دھمکی دی  ہے کہ وہ منور کو گجرات میںایک بھی شو نہیں کرنے دیںگے۔ مہتا  کے مطابق’’منور فاروقی   اپنی کامیڈی کےذریعہ ہندو دیوی دیوتاؤں کا مذاق اڑاتا ہے تاکہ ہندوؤ ںکے عقیدے اور ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچا سکے۔ ہندو اب تک تحمل کا مظاہرہ کررہے تھے اس لئے یہ سب برداشت کر رہے تھے، مگر بجرنگ دل برداشت نہیںکرتی بلکہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیتی ہے۔‘‘ انہوں نے ساتھ ہی دھمکی دی کہ ’’ہم گجرات میں منور فاروقی کا ایک بھی شو نہیں ہونے دیں گے، ہم منتظمین سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ شوکو منسوخ کردیں یا پھر مالی، جسمانی اور ذہنی  نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہیں۔‘‘

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا