English   /   Kannada   /   Nawayathi

اتنی مقدار سے کم مالیت کے نجی پارسل پر کوئی کسٹم ٹیکس نہیں لگے گا:سعودیہ

share with us

ریاض: 26 ستمبر2021(فکروخبر/ذرائع)سعودی محکمہ ٹیکس و کسٹم نے وضاحت پیش کی ہے کہ ایک ہزار ریال سے کم مالیت کے نجی پارسل پر کوئی کسٹم ٹیکس نہیں لگے گا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں متعلقہ محکمہ کا کہنا ہے کہ 1 ہزار ریال سے کم مالیت کے نجی پارسل پر کوئی کسٹم عائد نہیں ہوگا اس رقم میں سامان کی قیمت اور کارگو چارجز سب شامل ہوں گے۔

سعودی محکمہ زکوٰۃ، ٹیکس وکسٹم نے ہدایت کی ہے کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی مقررہ یکساں شرح پندرہ فیصد ہے اور یہ تمام درآمدات پر لاگو ہوگی۔

اپنے ایک بیان میں محکمہ نے خبردار کیا کہ اگر متعلقہ ادارہ ٹیکس اصولوں کی خلاف ورزی کرے تو صارف ویلیو ایڈڈ ٹیکس ایپ کے ذریعے شکایت درج کرا سکتا ہے اور دعوے کے ثبوت منسلک کرنا ہوں گے۔

مملکت میں پارسل اور کسٹم کلیئرنس کی کارروائی پوسٹل سروسر کی ذمہ داری ہے، صارف کلیئرنس کی کارروائی پوسٹل سروسر سے کرائے گا۔ کسٹم کلیئرنس کی کارروائی افراد کے علاوہ کمپنیاں اور ایجنسیاں بھی کرتی ہیں۔

پوسٹل سروسر کی ذمہ داری ہے کہ وہ صارف کو کسٹم کی مکمل تفصیلات پر مشتمل دستاویز فراہم کرے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا