English   /   Kannada   /   Nawayathi

برطانیہ میں پٹرول کی قلت! جانیے کیا ہے حقیقت!

share with us

لندن: 26 ستمبر2021(فکروخبر/ذرائع)آئل ٹینکر ڈرائیورز کی کمی کی وجہ سے برطانیہ میں پٹرول کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بی پی اور ایسو کے متعدد پٹرول اسٹیشنز پٹرول ختم ہونے پر عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں پٹرول کی کوئی قلت نہیں ہے، بلکہ پٹرول اسٹیشنز پر پٹرول کی قلت کی وجہ ڈسٹریبیوشن ٹرمنلز سے فیول کی ترسیل کے مسائل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرول کی قلت ہونے کے بعد ڈرائیورز نےگھبرا کر گاڑیوں کے ٹینک بھرنے شروع کر دیے ہیں، اور پٹرول اسٹیشنز کے باہر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

ٹرانسپورٹ سیکریٹری گرانٹ شیپس نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے فوج کو فیول ٹینکرز چلانے کے لیے طلب کیا جا سکتا ہے۔

 

پٹرول کی قلت کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کرونا وبا اور بریگزٹ سے حالات مزید بگڑے ہیں، بعض وزرانے حکومت کو یورپی ممالک سے ڈرائیورز کو عارضی ویزے دے کر بلوانے کی تجویز دے دی ہے۔

اسٹیشنز پر قلت ہونے کے بعد بی پی اور ایسو نے تنبیہی نوٹس بھی جاری کیے کہ ان کے چند اسٹیشنز پر پٹرول اور ڈیزل کی قلت کی وجہ سے صارفین خبردار رہیں۔

ٹرانسپورٹ سیکریٹری نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں لاری ڈرائیورز کی کمی کی وجہ بریگزٹ نہیں ہے، یورپی یونین سے علیحدگی نے تو حکومت کی مدد کی ہے مسائل کے حل میں۔

برطانیہ سے متعلق یہ خبر بھی ضرور پڑھیے: بجلی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے برطانیہ یہ قدم اٹھانے جارہاہے ! جانیے کیا!؟

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا