English   /   Kannada   /   Nawayathi

طالبان نے تاجر کے اغوا میں ملوث افراد کو کیا سزا دی؟ پڑھیے یہ خبر!

share with us

ہرات: 26 ستمبر2021(فکروخبر/ذرائع)طالبان نے تاجر کے اغوا میں ملوث 4 اغواکاروں کی لاشوں کو چوک پر لٹکا دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان شہر ہرات میں طالبان سے مقابلے کے دوران 4 اغوا کار مارے گئے جن کی لاشوں کو طالبان نے سبق کے طور پر مختلف چوراہوں پر لٹکادیا، ان لاشوں کو کرین کے ذریعے لٹکایا گیا جب کہ ایک لاش پر تحریر بھی آویزاں تھی جس پر لکھا ہوا تھا کہ اغواکاروں کو ایسے ہی سزا دی جائے گی۔

ہرات کے نائب گورنر شیر احمد عمار کے مطابق 4 افراد ایک تاجر اور اس کے بیٹے کو اغوا کرکے شہر سے باہر لے جارہے تھے تاہم ایک چیک پوائنٹ پر طالبان سے مقابلے کے دوران تمام اغوا کار مارے گئے جب کہ تاجر اور اسکے بیٹے کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا ہے، مقابلے میں ایک طالبان اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔

نائب گورنر ہرات شیر احمد نے کہا کہ امارات اسلامی میں کسی کو بھی عوام کو نقصان پہنچانے یا اغوا کی اجازت نہیں دی جائے گی، اس سے قبل بھی شہر میں اغوا کے واقعات پیش آئے تھے جس میں طالبان نے ایک بچے کو اغواکاروں سے بازیاب کرایا تھا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا