English   /   Kannada   /   Nawayathi

27ستمبر کو کسانوں نے کیا بھارت بند کا اعلان ، اپوزیشن جماعتوں نے کیا حمایت کا اعلان

share with us

: 26 ستمبر2021(فکروخبر/ذرائع)کسان تنظیموں نے 27 ستمبر کو بھارت بند کا اعلان کیا ہے، کسانوں کا مطالبہ ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے تینوں زرعی قوانین کو واپس لیا جائے۔

کسانوں نے 27 ستمبر کو بھارت بند کا اعلان کیا ہے، بتادیں کہ کسانوں کی تحریک کئی مہینوں سے جاری ہے۔ زرعی قوانین کو واپس کرانے کو لیکر کسان اب بھی سڑکوں پر بیٹھے ہیں۔ ان کا مطالبہ یہ ہے کہ تینوں زرعی قوانین کو واپس لیا جائے۔ حکومت سے کئی مواقع پر مذاکرات ہوئے لیکن تمام مذاکرات بے نتیجہ ثابت ہوئے۔

کسانوں نے کہا کہ گزشتہ دس مہینے سے مرکزی حکومت کے زرعی قانون کے خلاف بے میادی دھرنا دے رہے ہیں اور ملک کے متعدد شہروں میں احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ہزاروں کسان اپنا گھر چھوڑکر دہلی سرحد پر دھرنا دے رہے ہیں۔ اس کے باوجود، مرکزی حکومت اپنے کسانوں کی بات ماننے کو تیار نہیں ہے۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ 'چاہے جتنا بھی وقت لگ جائے وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے اور 2022 میں اترپردیش اسمبلی انتخابات اور 2024 کے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کریں گے۔

اطلاعات کے مطاق بریلی میں کسان یونینز نے جمع ہوکر مرکزی حکومت سے پارلیمنٹ میں پاس زرعی قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

کسانوں نے کہا کہ تینوں زرعی قوانین کسان مخالف ہیں۔ ان کے پسِ پردہ، مرکزی حکومت کسانوں کو ملٹی نیشنل کمپنیوں کا غلام بنانا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ کسان تحریک گزشتہ برس نومبر میں شروع ہوئی تھی جو کہ اب تک جاری ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا