English   /   Kannada   /   Nawayathi

جالی پٹن پنچایت کی جاری میعاد کی آخری میٹنگ ، یو جے ڈی اور ٹھپ پڑے مسائل حل کرنے پر دیا گیا زور ، سٹی کارپوریشن میں شمولیت کے لیے ملی بھرپور تائید

share with us

بھٹکل23؍ ستمبر 2021(فکروخبرنیوز) جالی پٹن پنچایت کی جاری میعاد کی آخری میٹنگ میں کئی ساری باتوں کو لے کر اراکین کے درمیان بحث ہوئی۔ جالی گرام پنچایت سے جالی پٹن پنچایت بننے کے بعد عوام کے خواب اب تک خواب ہی ہیں۔ جس رفتار سے ترقیاتی کام ہونے چاہیے وہ نہیں ہوپائے۔ سال 2016 میں اسے پٹن پنچایت کا درجہ دیا لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ چیف آفیسر کے طور پر صرف تین ماہ قبل کی افسر تعینات کیا گیا ہے۔

اس آخری میٹنگ میں جالی پٹن پنچایت اور ہیبلے گرام کے بعض علاقوں کو شامل کر بھٹکل سٹی کارپوریشن بنائے جانے کی پرزور حمایت کی گئی اور اس بات کا اظہار کیا گیا ہے اس صورت میں ترقیاتی فنڈ زیادہ حاصل ہوں گے اور اس سے تمام مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔

میٹنگ میں یوجی ڈی کے کام کو لے کر بھی بحث ومباحثہ ہوا اور اراکین نے زور دیا کہ جب تک اطمینان نہیں ہوتا اس وقت تک یو جی ڈی کا کام آگے بڑھنے نہ دیا جائے۔ موجودہ کام پر اعتراض کرتے ہوئےکہا گیا کہ فی الوقت کانٹریکٹرس پائب لائن بچھارہے ہیں اور ویٹ ویل تعمیر نہیں کیا جارہا ہے جس سے آئندہ بڑے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں حتی کہ ویٹ ویل کی نشاندہی بھی نہیں کی گئی ہے۔ اب تک یہ مسائل حل نہیں ہوتے ، کام آگے نہ بڑھایا جائے۔

میٹنگ میں عمران لنکا ، آفتاب دامدا ، آدم پنمبور ، بلال قمری اور دیگر موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا