English   /   Kannada   /   Nawayathi

مولانا کلیم صدیقی کا مقدمہ لڑے گی جمیعت علماء مہاراشٹرا

share with us

نئی دہلی: 23 ستمبر2021(فکروخبر/ذرائع)معروف اسلامی اسکالر اور مبلغ مولانا کلیم صدیقی کو چودہ دن کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے جبکہ ان کے ساتھ گرفتار دیگر چار افراد کو دیر گئے چھوڑدیئے جانے کی امید ہے۔
21ستمبر کی رات کو یو پی اے ٹی نے مولانا کلیم صدیقی کو مزید چار لوگوں کے ساتھ میرٹھ سے اٹھالیاتھا جسے لکھنو لے جایاگیا اور آج دن میں اے ڈی جی لاءاینڈ آڈر پرشانت کمار نے گرفتار ی کی تصدیق کی ۔کورٹ میں پیش کرکے یو پی اے ٹی ایس نے ریمانڈ کی مانگ کی جسے عدالت نے مسترد کردیا اور 14دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیاگیا ہے ۔
ایڈووکیٹ ابو بکر سباق کے مطابق عدالت نے یو پی اے ٹی ایس کے رویہ اور طریق کار پر سخت پھٹکار لگائی ،یہی نہیں اس نے مولانا کے ریمانڈ سے انکار کردیا اور چودہ دن کی عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا۔ وکلا کی ٹیم کے مضبوط دلائل کو عدالت نے غور سے سنا۔ ایڈوکیٹ سباق نے بتایا کہ مولانا کلیم کے معاملے کو عمر گوتم کیس سے جوڑ دیا گیا ہے، اس لیے یہ تھوڑا لمبا چلے ۔
مولانا محمود مدنی کی جمیعت علماءنے ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ مولانا محمود مدنی کے حکم پر جمیعت علماء مہاراشٹرا مولانا کلیم صدیقی کا مقدمہ لڑے گی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا