English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک کانگریس نے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف نکالی سائیکل ریلی

share with us

بنگلورو: 21 ستمبر2021(فکروخبر/ذرائع) کرناٹک کانگریس نے پٹرولیم مصنوعات کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف گزشتہ روز یہاں سائیکل ریلی نکالی۔ کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار، قائد حزب اختلاف سدارامیا اور دنیش گنڈا راؤ دیگر سابق وزراء نے پارٹی آفس سے سائیکل چلاتے ہوئے اسمبلی تک پہنچے۔ احتجاج کرنے والے کانگریس رہنماؤں نے مرکز میں بی جے پی حکومت پر پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے میں ناکامی پر شدید نعرے بازی کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیو کمار نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مرکزی حکومت پٹرولیم مصنوعات پر بھاری ٹیکس عائد کر رہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کانگریس کے زیر اہتمام احتجاج کی حمایت کریں اور سڑکوں پر نکلیں۔
سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ مرکزی حکومت کو خام تیل کی سستے داموں کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس 50 فیصد کم کرنا چاہیے۔ سدارامیا نے دعویٰ کیا کہ لوگ بی جے پی کو سبق سکھانے کے لیے انتخابات کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں اور نہ صرف بی ایس یدی یورپا بلکہ وزیراعظم نریندر مودی بھی اپنی حکومت کو نہیں بچا سکیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا