English   /   Kannada   /   Nawayathi

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ، مگر ملک کے عوام کو کوئی راحت نہیں!

share with us

نئی دہلی: 21 ستمبر2021(فکروخبر/ذرائع) کل بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ کے باوجود منگل کو دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل 16 ویں دن مستحکم رہیں۔ 5 ستمبر کو ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔ آج دہلی میں پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.62 روپے فی لیٹرفروخت ہو رہا ہے۔
دنیا کی بڑی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی مضبوطی کے دباؤ کے باعث گزشتہ روز تیل کی قیمتوں میں تقریباً دو فیصد کی گراوٹ آئی۔ گزشتہ روز امریکی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل 1.41 ڈالر کی کمی سے 73.92 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 1.68 ڈالر کی کمی سے 69.29 ڈالر فی بیرل رہا۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

شہر کا نام —— پٹرول (روپے/لیٹر) —— (ڈیزل روپے/لیٹر)

دہلی ————— 101.34 —————— 88.77۔

ممبئی ————— 107.26 —————— 96.19۔

چنئی ————— 98- 98.96 -—————- 93.26۔

کولکتہ ———— 101.62 —————— 91.71۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا