English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کے قریبی علاقہ شیرور سے تعلق رکھنے والے جناب محمد میراں منیگارکی  تعلیمی اور سماجی خدمات کا اعتراف : کرناٹکا راجیہ اتسوا ایوارڈ سے کیا گیا سرفراز

share with us

بنگلورو20؍ ستمبر 2021(فکروخبرنیوز) کرناٹکا حکومت کی جانب سے مختلف میدان میں اپنی گرانقدر خدمات پیش کرنے والوں کے لیے راجیہ اتسوا ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ سال 2020 میں اس ایوارڈ کے لیے شیرور سے تعلق رکھنےوالے جناب محمد میراں منیگار کو ان کے تعلیمی ، رفاہی اور سماجی میدان میں کی جانے وا لی خدمات کے پیشِ نظر منتخب کیا گیا۔

آج ودھان سودھا کے وزیر اعلیٰ کے دفتر میں وزیر اعلیٰ بساوراج بومائی کے ہاتھوں اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے انہیں خصوصی مبارکبادی پیش کرتے ہوئے گولڈ میڈل سے بھی نوازا اور ان کی خدمات کی ستائش کی ۔

اس مختصر سی تقریب میں فکروخبر کی ٹیم سمیت کنیرا مسلم خلیج کونسل کے سکریٹری جنرل جناب ابومحمد مختصر ، بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سکریٹری جنرل جناب محمد یونس قاضیا ، منگلور جماعت کے صدرجناب محمد سید ارشد محتشم اور دیگر موجود تھے۔

جناب محمد میراں صاحب کو بنگلورو کے مشہور تاج ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں بھٹکل ، منکی ،شیرور ، وغیرہ جماعتوں کی نمائندگی کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی گئی۔

اس موقع پر فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے جناب قاضیا یونس صاحب نے کہا کہ آج کا دن ہماری قوم کے لیے ایک یادگار دن ہے کہ شیرور سے تعلق رکھنے والے جناب میراں صاحب کو کرناٹکا راجیہ اتسوا ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جناب میراں صاحب چالیس پچاس سال سے دبئی میں ایک کامیاب تاجر کی حیثیت سے موجود ہیں ، ان کی خدمات کو کرناٹکا حکومت نے تسلیم کیا اور انہیں آج ایوارڈ سے نوازا ۔ گرین ویلی اسکول کے لیے ان کی خدمات ہمارے سامنے ہے۔

ایم ایل اے اور سابق وزیر حکومتِ کرناٹک جناب یوٹی قادر نے کہا کہ جناب محمد میراں صاحب صرف ایک تاجر نہیں بلکہ ایک فعال سماجی کارکن ہے جو اپنی برادری کے ساتھ ساتھ ضرورتمندوں کا بھرپور خیال رکھتے ہیں۔ آج ہمارے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ بھٹکل کے قریبی علاقہ شیرور سے تعلق رکھنے والا شخص بھٹکل ، شیرور ، بیندور، جنوبی کنیرا، اڈپی اور مختلف علاقوں کے افراد کی مدد کے لے ہمیشہ آگے رہتا ہے۔ ہم ان کی خدمات کی سراہنا کرتے ہیں جو انہوں نے ضروتمندوں کے لیے انجام دی ہیں اور جس کا اعتراف آج حکومتِ کرناٹک نے بھی کیا ہے۔ انہوں نے آئندہ دنوں میں پدمِ شری ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں جناب میراں صاحب کا نام بھی شامل ہونے کی امید ظاہر کی۔

اس موقع پر کنیرا مسلم خلیج کونسل کے سکریٹری جنرل جناب ابومحمد مختصر ، بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سکریٹری جنرل جناب محمد یونس قاضیا ، ، منگلور جماعت کے صدرجناب سید محمد ارشد محتشم ، انجمن حامئ مسلمین کے صدر جناب مزمل قاضیا ،  جناب معاذ جوکاکو ، جناب عتیق میراں منیگار ، جناب مصعب عابدہ ،جناب فیضان ساؤڑا، گرین ویلی شیرور کے ذمہ داران سمیت دیگر موجود تھے۔

 

جناب میراں منیگار صاحب ایک نظر میں :

جناب میراں منیگار صاحب گرین ویلی نیشنل اسکول اور پی یو کالج  شیرور سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے ذریعہ تعلیم کے میدان میں اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ کرناٹک میں اپنے آبائی شہر شیرور، اڈپی ضلع کے آس پاس کے دیہی علاقوں میں اپنی سماجی خدمات کی وجہ سے محتاجِ تعارف نہیں۔

تقریباً چار دہائیوں سے محمد میراں صاحب  نے خلیجی ممالک میں کام کیا ہے اور کئی تنظیموں سے وابستہ رہ اپنی گرانقدر خدمات انجام دی ہیں ۔ انہوں نے بیرون ملک رہنے کے باوجود تعلیمی، سماجی، ثقافتی ترقی میں اپنی نمایاں رول ادا کیا ہے۔ کرناٹک کے مختلف حصوں میں آگاہی مہم اور کیمپوں کا بھی اہتمام کر ریاست کے سینکڑوں غریب خاندانوں کی مدد بھی کی ہے۔ انہوں نے شہر کو ایمبولینس، کچرے نکاسی کے لیے ٹرک کا انتظام جیسی خدمات انجام دے کر شیرور کی ترقی میں ان کا بڑا حصہ ہے۔

کوویڈ بحران کے دوران متحدہ عرب امارات میں پھنسے افراد کو ان کے گھر واپسی کے تعلق سے بھی اپنی خدمات انجام دیں ہیں۔ ان کی کوششوں کی وجہ بڑی تعداد میں لوگ اپنے آبائی گاؤں بعافیت پہنچ گئے۔ ان کی انہی خدمات کی وجہ سے آج انہیں راجیہ اتسوا ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا