English   /   Kannada   /   Nawayathi

مرکزی پردھان منتری جن وکاس پروگرام : کرناٹک میں اقلیتی طبقہ کو خاطر خواہ فائدہ پہنچا ہے؟

share with us

وجئے پور20؍ ستمبر 2021(فکروخبرنیوز/ رفیع بھنڈاری سالار) مرکزی محکمہ اقلیتی بہبود کے زیر اہتمام پردھان منتری جن وکاس پروگرام ملک کے 308 اضلاع کے ہیڈ کوارٹرس اور 321 ٹاؤن میں جو اقلیتی اکثریتی علاقہ کہلائے جاتے ہیں منعقد کیا جارہا ہے ۔ ریاست کرناٹک میں اس پرورام کا خاطر خواہ فائدہ کیا اقلیتوں کو پہنچے گا ، اس طرح کا ایک اہم سوال اس لیے پیدا ہوتا ہے کہ مرکزی محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے ریاست کرناٹک کے ایسے 21 اضلاع کی فہرست جاری کرتے ہوئے ضلع وار پروگرام کو کامیابی کے ساتھ روبہ عمل لانےکے لیے رینکنک دیا گیا ہے جس میں سرفہرست ہاویری ہے ۔ جن کے بعد ضلع رائچور کو دوسرا رینگ حاصل ہے جبکہ تیسرے سے لے کر 21 واں رینک بالترتیب چتردرگہ ، ہاسن ، کوپل ، رائچور ، چکباپور ، جنوبی کنڑا ، شیموگہ ، یادگیر ، کلبرگی ، باگل کوٹ ، بلاری ، بیدر ، کولار ، چکمنگولر ، شمالی کنیرا ، داونگیرے ، بیلگاوی اور رام نگرم کو حاصل ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ پروگرام کے تحت پچھلے 7 سال میں مرکزی محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے ملک میں اقلیتی اکثریتی علاقوں میں اقلیتوں کی ہمہ جہت ترقی پر 43 ہزار بنیادی انفراسٹرکچر پراجکٹ خصوصی طور پر تعلیم ، صحت ، اسکل ڈیولپمنٹ اور خواتین کی ترقی کے میدان میں مختلف پراجکٹس کے لیے کروڑوں روپئے منظور کیے گئے ہیں۔ اب سوا یہ پیدا ہوتا ہے کہ ریاست کرناٹک کے حصہ میں آنے والی اس قدر بڑی رقم آخر کہاں گئی یا اس پروگرام کو یہاں حقیق طور روبہ عمل لایا گیا ہے یا نہیں ۔ اگر حقیقی معنوں میں پروگرام کرناٹک میں روبہ عمل ہوا ہوتا تو ریاست میں اقلیتوں کی معاشی ، تعلیمی اور سماجی حالات میں کیا سدھار آیا ہے ، اس کی کوئی اطلاع نہیں ، اگر مذکورہ منظور شدہ رقم کا باریکی سے جائزہ لیں تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ محض اقلیتوں کی خوشامد ہے ۔ وجئے پور ضلع میں اس پروگرام کو روبہ عمل لایا گیا ہے یا نہیں یہ جاننے کی کوششش نامہ نگار نے کی تو ضلع اقلیتی افسر کی جانب سے کوئی مناسب جواب نہیں ملا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا