English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک کی سیاست میں پھر ہلچل؟  بی جے پی کا وزیر کانگریس کے رابطہ میں : ڈی کے شی کا دعویٰ

share with us

بنگلورو 20؍ ستمبر 2021(فکروخبرنیوز/ ذرائع) کانگریس کے 20 ایم ایل اے بی جے کے رابطہ کے جواب میں کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ بی جے پی کا ایک وزیر کانگریس کے رابطہ میں ہے۔ کنکناپورا ایم ایل اے نے کہا کہ یہ وزیر بلاری ممبر پارلیمنٹ وی ایس اگرپا کے رابطہ میں ہے۔ جب ان سے اس معاملہ میں رابطہ کیا گیا تو انہوں نے شناخت ظاہر کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی طرح کی تفصیلات ظاہر نہیں کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی میں کئی ایسے افراد ہیں جو پارٹی سے مطمئن نہیں ہے اور وہ کانگریس کے رابطے میں ہے۔ کانگریس اور جنتال سیکولر چھوڑ کر بی جے پی کا دامن تھامنے والے اب مطمئن نہیں ہے۔ ۔ذرائع نے بتایا کہ دو سابق آزاد ارکان اسمبلی ایچ ناگیش اور آر شنکر بھی ناخوش ہیں کہ انہیں وزارت سے باہر کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کرناٹک میں اس سے قبل مخلوط حکومت سے بغاوت کرنے والے چند اراکین اسمبلی نے بی جے پی دامن تھامنے سے بی جے پی ریاست میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا