English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان میں حملہ کا رخ اب مخالف سمت:پڑھیے یہ خبر

share with us

ننگرہار: 20ستمبر 2021(فکروخبر/ ذرائع)افغان صوبے ننگرہار میں طالبان کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ روز صوبے ننگرہار میں طالبان کی گاڑی کو ایک بار پھر بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ ہلاک جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کے نائب کا کہنا ہے کہ دھماکہ جلال آباد شہر میں کیا گیا جس میں طالبان فورس کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا ہے تاہم ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کابل اور جلال آباد میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 3 طالبان اہلکار جاں بحق اور 20 سے زائد شہری زخمی ہوگئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا