English   /   Kannada   /   Nawayathi

پی یو سی سال دوم کے نتائج کا اعلان کل بروز پیرکو ہوگا ، اس لنک پر دیکھ سکیں گے نتیجہ

share with us

بنگلورو 19 ستمبر 2021 (فکروخبرنیوز/ذرائع) اگست-ستمبر 2021 میں منعقد ہونے والے کرناٹک کے دوسرے پی یو سی امتحان کا نتیجہ کل صبح 10.30 بجے جاری کیا جائے گا، وزیر پرائمری اور سیکنڈری تعلیم بی سی ناگیش نے اتوارکو اس کا اعلان کیا۔ امتحان کا نتیجہ karresults.nic.in پر جاری کیا جائے گا، وزیر نے کہا ہے کہ یہ امتحان ان لوگوں کے لیے منعقد کیا گیا جو جولائی میں اعلان کردہ نتائج سے مطمئن نہیں تھے۔ اس سال تقریبا 7 7 لاکھ امیدواروں نے 12 ویں کلاس یا کرناٹک کے دوسرے سال کے پی یو سی امتحان کے لیے اندراج کیا تھا۔ مجموعی طور پر کامرس اسٹریم میں 2,51,686طلباء، سائنس اسٹریم میں 2,19,777 اور آرٹس اسٹریم میں 69,529 طلباء نے رجسٹرینش کیا تھا ۔ وزیر نے کہا کہ سی ای ٹی کے نتائج پیر کی شام 4 بجے کے بعد درج ذیل لنکس پر دستیاب ہوں گے: https://cetonline.karnataka.gov.in/kea/ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا