English   /   Kannada   /   Nawayathi

عیسائی مذہب اختیار کرنے والے پجاری کی تبدیلی مذہب میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتاری

share with us

پٹنہ:19ستمبر 2021(فکروخبر/ ذرائع)بہار کے سپول ضلع کے ایک پجاری کو تبدیلی مذہب میں مبینہ ملوثی کے الزام میں ہفتہ کے روز گرفتار کر لیا گیا۔ مبینہ پجاری روی گپتا سپول ضلع کے راجیشوری تھانہ کے تحت بلہی گاؤں کا رہنے والا ہے۔ روی گپتا نے حال ہی میں عیسائی مذہب قبول کر لیا تھا اور اس پر الزام ہے کہ اس نے 30 کنبوں کو تبدیلی مذہب پر اکسایا۔ اسے وشو ہندو پریشد کے ارکان نے پکڑا ہے۔
وی ایچ پی کے ارکان کا الزام ہے کہ روی گپتا اپنے آبائی گاؤں میں 30 کنبوں کو ہندو مذہب سے عیسائی مذہب میں داخل کرانے میں شامل تھا۔ اسے آس پاس کے کنجارا گاؤں سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ مبینہ طور سے لوگوں کو تبدیلی مذہب کے لئے اکسا رہا تھا۔ وی ایچ پی کے ارکان نے روی گپتا کو پکڑ کر پولیس کے حوالہ کر دیا۔
راجیشوری پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او رما شنکر کمار نے کہا ، “ہمیں کنجارا گاؤں میں تبدیلی مذہب کی اطلاع موصول ہوئی ہے ، جس کے بعد ایک ٹیم وہاں پہنچی اور مبینہ شخص کو تھانے لے آئی۔ مزید تفتیش جاری ہے۔”
پولیس کو دیئے گئے ایک بیان میں روی گپتا نے کہا ، “جب میں ہندو تھا تو صحت کے حوالہ سے شدید پریشان تھا۔ پھر میں نے عیسائی مذہب قبول کرلیا اور یسوع مسیح کی عبادت کی ، جس کے سبب میں سنگین بیماری سے شفایاب ہو گیا۔”

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا