English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : علماء میں بڑھ رہا ہے حفظِ قرآن کا شوق ، حنیف آباد کے تین علماء کے حفظِ قرآن کی تکمیل پر منعقد ہوا تہنیتی اجلاس

share with us

بھٹکل (فکروخبر نیوز) ادھر چند سالوں سے بھٹکل میں جامعہ اسلامیہ سے عالمیت کی تکمیل کے بعد علماء میں حفظ قرآن کی سعادت کے حصول کی طرف رجحان بڑھتا جارہے اور بڑی تعداد میں علماء حفاظ کی فہرست میں شامل ہورہے ہیں۔

حنیف آباد مسجد عمیر کے مصلیان میں سے 3 نوجوان علماء نے حفظ قرآن کی تکمیل کی جن کے اعزاز میں آج بعد نماز عشاء  مذکورہ میں ایک جلسہ کا انعقاد کیا گیا اور ان کی تہنیت کی گئی ۔ ساتھ ساتھ حنیف ویلفیر ایسوسی ایشن کی طرف سے بھی تہنیت کی گئی۔

۱) حافظ مولوی یوشع ابن یونس صاحب پلور(استاد شبینہ مکتب مسجد سیدنا عمیر)

۲) حافظ مولوی عبد الرحمٰن ابن رضوان صاحب رکن الدین

۳) حاٖفظ مولوی عبد الغفور ابن محمد حسین صاحب

اس جلسہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے والے مولانا نعمت اللہ صاحب عسکری ندوی کا کلیدی خطاب ہوا جس میں مولانا نے کہا حفظِ قرآن کی سعادت یقیناً اللہ تبارک وتعالیٰ کی طرف سے ایک بیش بہا نعمت ہے ،جس پر اللہ کا جتنا شکر ادا کیا جائے  کم ہے ، مولانا نے ایک طرف لوگوں کو حفظ قرآن کی سعادت کے حصول پر ابھارا تو دوسری طرف قرآن اور اسلامی احکامات  میں جن کاموں کی مذمت کی گئی ہے جیسا کہ دھوکہ دینا ،غیبت کرنا وغیرہ ان سے بچنے کی ترغیب دی اور شریعتِ مطہرہ کی روشنی میں اپنی زندگی کو گذارنے کی نصیحت کی۔

نظامت کے فرائض حنیف ویلفیر کے جنرل سکریٹری اور امام ثانی مسجد عمیر مولانا احمد ایاد ایس ایم ندوی نے انجام دئیے۔جبکہ جلسہ کی غرض و غایت امام مسجد عمیر مولانا عدنان صاحب قاضی نے بیان کی۔

اس جلسہ میں ختم قرآن کی محفل بھی سجی اور دعائیہ کلمات پر اس جلسہ کا اختتام ہوا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا