English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : بچوں کی تنظیم کاروان اطفال بھٹکل (نشیبی)کے انتخابات ، حافظ نظام رابع مصباح امیر منتخب

share with us

بھٹکل 18؍ ستمبر 2021(فکروخبرنیوز)  آج سے تقریبا 3 سال قبل ہمارے اس شہر میں بچوں کی ذہنی وفکری تربیت کے لیے ادارہ ادبِ اطفال بھٹکل کے تحت بچوں کی ایک انجمن سجائی گئی جسے ‘‘اروان اطفال’’ کا نام دیا گیا۔ شروع کے دو سال بھٹکل کے محدود اور منتخب بچوں پر محنت کی گئی۔ پھر جب بھٹکل کے نشیبی علاقے سلطان محلہ میں فطرت لائبریری کا منصوبہ بنا اس وقت یہ بھی طئے پایا کہ بھٹکل میں کاروان کی اور ایک شاخ ہوگی،ایک شاخ بھٹکل کے اوپری علاقے کے بچوں کے لیے اور ایک بھٹکل کے نشیبی علاقے کے بچوں کے لیے۔ کچھ مہینوں کے لیے محمد زیدان محتشم کو وقتی طورپر امیر کاروان بنایا گیا۔

 اس کے تقریباً آٹھ ماہ بعد یعنی 8/صفرالمظفر1443ھ بروز جمعرات دوپہر ڈھائی بجے فطرت لائبریری میں کاروان نشیبی کا ایک سال کی میعاد کا الیکشن ہوا۔ زید یس جے کی قرأت سے اس نشست کا آغاز ہوا،مزین جوباپو نے نعت اور شعور عسکری نے کاروان کاترانہ دلکش انداز میں بچوں کے سامنے پیش کیا۔ امیرکاروان زیدان محتشم نے کاروانِ اطفال کی رپورٹ پیش کی۔ اس کے بعد بچوں میں کاروان اطفال ایوارڈ زیدان محتشم، بہترین کارکن ایوارڈ حواش محتشم اوررابع خلیفہ کوبہترین نمائندہ ایوارڈ دیا گیا۔ کاروان اطفال نشیبی نے اپنے ذمہ دار اور نگراں مولانا ریاض الرحمن ندوی کی خدمت میں ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ہدیہ پیش کیا۔ اسکے بعد مشرف کاروان اطفال عبداللہ غازی نے بہت سی اہم باتوں کی طرف اشارہ کیا۔ آپسی مشورے کے بعد ذمہ داری تقسیم کی گئی نشیبی کاروان اطفال کی اس معیاد میں پچاس ممبران انتظامیہ کا حصہ بنیں،اس اجلاس میں نائب مشرفِ کاروان مولانا شہروز ندویؔ فطرت لائبریری کے ذمہ دار مولوی ریاض الرحمن اکرمی ندویؔ کے علاوہ ادارہ کے جنرل سکریٹری مولانا معظم شاہ بندری ندویؔ نے شرکت کی۔

 آخیر میں نو منتخب امیرکاروان نظام رابع مصباح کے تأثرات سنے گئے۔ مرکزی کاروان اطفال کی طرف سے نظام رابع مصباح کو مبارک باد دی اور ان کو پھولوں کا ہار پہنا کر مجلس اختتام پذیر ہوئی۔

کاروان اطفال نشیبی کے انتخابی اجلاس میں تقسیم ہونے والی ذمہ داریاں 

امیر: حافظ نظام رابع مصباح

نائب امیر اول: زیدان محتشم

نائب امیر دوم: محمد وثاق خان

ننھا مدیر: ایاد گوڑا

نائب: احمد خلیفہ، رویض ایم ہیچ

خازن:ابوہریرہ محتشم 

محاسب: شعور عسکری

ذمہ دار بزم ریاضت: سعد رکن الدین 

معاونین:سلیم رکن الدین، الطاف وسیم ائیکری

لائبریری ذمہ دار: ہدایت اللہ ائیکری

معاونین: مزین جوباپو،  معاویہ رکن الدین،

ذمہ دار بزم ثقافت: عبدالقادر کاڑلی

نائب: فارس رکن الدین،محمد حسین دامدابو 

قصہ گوئی ذمہ دار: زید جوباپو

نائب: یاسین عطار، محمود رائد گوڑا 

صحافی کاروان: یمان مصباح

نائب: سیدزید یس جے، شریق کولا

نظافت کے ذمہ دار: عبداللہ سدی باپا

نائب: قاسم شنگیٹی، نشوان محتشم

 

     (کاروان رپوٹر: یمان مصباح،شریق کولا۔)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا