English   /   Kannada   /   Nawayathi

یو جی ڈی کا کام مکمل نہ ہونے پر اراکین بلدیہ کی مخالفت

share with us

ہمناآباد  18 ستمبر 2021 [فکروخبرنیوز ذرائع) ہمنا آباد بلدیہ کا جنرل باڈی اجلاس صدر بلدیہ کستوربائی کی صدرات میں منعقد کیا گیا ، اجلاس کے آغاز میں جنتا دل ایس کے رکن بلدیہ ویریش سیگ اوربی جے پی کے رکن بلدیہ رمیش کلور نے اراکین بلدیہ کو جمع خرچ کی تفصلیات فراہم نہ کرنے پر اعتراض جتلایا ۔ بی جے پی کے اراکین بلدیہ نے اس بات کی مخالفت کی کہ یو جی ڈی کا کام مکمل نہیں  ہو رہا ہے۔ اس کے باوجود یو جی ڈی کا ٹیکس عوام سے وصول کیا جارہا ہے۔ انچارج چیف آفسیر ناگیار ہری نے کونسل کو اس بات کی اطلاع دی کہ ہمنا آباد بلدیہ کی جانب سے یوجی ڈی کا کام تحصیلدار کی جانب سے بلدیہ نے اپنی تحویل میں نہیں لیا ہے اور بلدیہ میں موجود قدیم گاڑیوں کے کوئی دستاویزات موجود نہیں رہنے کے باعث ان کا استعمال نہیں کیا جارہا ہے۔ جنتادل ایس اوربی جے پی کے اراکین بلدیہ نے ان گاڑیوں کے رجسٹریشن میں لاپروائی کرنے والے بلدیہ عہدیداران کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ رمیش کلور نے کہا کہ بلدیہ عملہ منتخب اراکین بلدیہ کو کوئی عزت نہیں دے رہے ہیں۔ بلدیہ میں درمیانی آدمیوں کی من مانی چل رہی ہے۔ کچھ درمیانی آدمی بلدیہ کے ریکارڈ کی تصاویر لے رہے ہیں، ان تمام باتوں پر انہوں نے تشویش کا اظہار کا۔ رکن بلدیہ سید عبدالباسط عمر نے کہا کہ ہمنا آباد میں جہاں پر بھی غیر قانونی تعمیرت چل رہے ہیں ان کو فوری طور پر روکا جائے اور ان کے تعمیراتی اشیاء کو ضبط کرنے کا مطالبہ کیا ، اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ہمنا آباد کے ای بی کے روبرو تیار ہورہی عمارت جو جملہ چار پلاٹ پر موجود ہے ، ان پلاٹوں کے درمیاان پندہ فٹ چوڑی اور سو فٹ سے زائد لمبی سڑک موجود ہے مگر بلڈنگ کے مالک نے اس سڑک کو اپی عمارت کے درمیان لے کر سڑک کو بند کردیا ہے اور اس عمارت کو منہدم کرنے کے لئے ضلع انتظٓمیہ کی جانب سے بھی حکم جاری کیا گیا ہے ، اس کو جلد از جلد منہدم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ بیشتر سوالوں کے جواب میں صدر بلدیہ نے کہا کہ اس معاملہ میں میں کیا کروں ، ان کا جواب سنتے ہی کونسل قہقہوں سے گونج اٹھی ۔ محمد افسر میاں نے اجلاس کے آخر میں کہا کہ بہت جلد رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل سے وقت طلب کرتے ہوئے سلائی مشین اور ڈسٹ بن کی تقسیم عمل میں لائی جائے گی۔ اجلاس کے درمیان آبِ رسانی کے لاکھوں روپیوں کے بل کی ادائیگی کو لے کر برسراقتدار جماعت اورحزب اختلاف جماعت کے اراکین بلدیہ کے درمیان گرما گرم بحث ومباحثہ کے منظر دیکھنے کو ملے ۔ اس اجلاس میں رکن بلدیہ محمد عبدالرحمن گورے میاں ، محمد مکرم جاہ ، گریش پاٹل ، محمد جاوید اکاؤنٹینٹ ، محمد سعید خان ، محمد سلیم ، شام داس کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا