English   /   Kannada   /   Nawayathi

شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

share with us

پیانگ یانگ: 15ستمبر 2021(فکروخبر/ ذرائع)جنوبی کوریا نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے عالمی پابندیوں کے باوجود بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ امریکا نے بھی جنوبی کوریا کے دعوے پر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے مشرقی ساحل پر جوہری ہتھیاروں سے لیس بیلسٹک میزائلوں کا جوڑا سمندر کی جانب مار کیا۔

جاپان کے کوسٹ گارڈ نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل ان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر گرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ میزائل تجربہ اشتعال انگیز اور خطے کے امن و سلامتی کو خطرہ ہے۔

ادھر شمالی کوریا نے اس الزام کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے تو دوسری جانب جنوبی کوریا کے صدر اور جاپانی وزیر اعظم نے اس نئی صورت حال پر اپنے اپنے ملک کی سلامتی کونسلز کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے دو روز قبل ہی ایٹمی صلاحیت کے حامل کروز میزائل کا تجربہ کیا تھا تاہم اس بار بیلسٹک میزائل کے تجربے کیے گئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا