English   /   Kannada   /   Nawayathi

عالمی امداد کا خیرمقدم ہے : افغان وزیر خارجہ کا بیان

share with us

کابل:14ستمبر 2021(فکروخبر/ ذرائع) افغان وزیر خارجہ امیر متقی کا کہنا ہے کہ دنیا ہمارے سامنے شرائط نہ رکھے ہم اپنی مرضی کی حکومت بنائیں گے، جن ممالک نے ہمارا ساتھ  دیا اور  تعاون کیا اس  پر ہم  ان ممالک کے شکر گزار ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کابینہ میں ہر قوم سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں، آنے والے دنوں میں اس میں مزید مثبت تبدیلی آئے گی، ہم تمام افغان عوام کی نمائندگی کرتے ہیںِ۔

افغان وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان پر غیرملکی دباؤ کو مسترد کرتے ہیں، جہاں بھی نیا نظام آتا ہے وہاں اپنے اعتماد کے لوگ آتے ہیں، افغانستان میں یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔

امیر خان متقی نے کہا کہ پچھلے منصوبوں کو مکمل کرنا چاہتے ہیں، ملک میں روزگار کے مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں، تاجروں سے گزارش ہے کہ کاروبار کریں تاکہ اپنے لوگوں کو فائدہ پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی امداد کا خیرمقدم کرتے ہیں، اسے مستحق افراد تک پہنچانا چاہتے ہیں، کوشش ہے باہر جانے والے مہاجرین واپس آئیں، دنیا سے اپیل ہے جو ہم سے تعاون کررہے ہیں اسے سیاست سے نہ جوڑا جائے، دنیا کے ساتھ مثبت تعلقات چاہتے ہیں۔

افغان وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا سے اپیل ہے کہ افغانستان کے لیے مزید انتشار والی پالیسی نہ اپنائیں آئیں مثبت رائے اختیار کریں، افغانستان کو ترقی کرنے دیں۔

امیر متقی نے کہا کہ افغانستان ایک بہت بڑی مشکل سے گزرا ہے، چاہتے ہیں دنیا اسلامی ممالک ہماری ترقی کے شعبوں کی مدد کرے، عالمی برادری سے افغان عوام کی مدد کا مطالبہ کرتے ہیں۔

افغانستان کی امداد اقوام متحدہ کی رحم دلی یا مجبوری

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا