English   /   Kannada   /   Nawayathi

بلا سود قرضوں کی فراہمی کا اعلان: کویت

share with us

کویت سٹی :14ستمبر 2021(فکروخبر/ ذرائع) عوام کی خوشحالی اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے کویتی حکومت نے شہریوں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کویت نے شہریوں کے لیے 70 ہزار دینار تک کے غیر سودی قرضے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے، چالیس ہزار سے 70 ہزار دینار تک کا قرضہ چار برس میں ادا کرنا ہوگا۔ اس دوران کسی طرح کا کوئی منافع نہیں لیا جائے گا۔

کویتی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کویت میں بینکوں نے قرضوں کے سرکاری پروگرام پر عمل شروع کردیا ہےکر رہے ہیں اور بینک اس حوالے سے سبقت لے جانے کی کوشش میں ہیں۔

اس وقت کویت میں سات بینک قرضہ اسکیموں کا اعلان کرچکے ہیں۔ان میں سے قرضے کی کم از کم پیشکش پچیس ہزار دینار تک کی ہے بعض بینک قرض خواہوں کو نقد تحائف اور غیر معمولی سہولتیں بھی فراہم کرنے کی پیشکش کررہے ہیں۔

بینکاروں کا کہنا ہے کہ قرض حسنہ کے زمرے میں اعلیٰ تنخواہ والے ہی آئیں گے جو شخص 70 ہزار دینار کا قرضہ لے گا اس کے لیے ضروری ہوگا کہ اس کی کم از کم تنخواہ 3645 دینار ہو تاکہ ماہانہ قسط 1458 دینار ادا کرسکے۔

کویت کا سینٹرل بینک یہ پابندی لگائے ہوئے ہے کہ ملازم کی تنخواہ کا چالیس فیصد قسط کی مد میں وصول کیا جاسکتا ہے اس سے زیادہ نہیں۔ ریٹائر افراد کی پینشن سے 30 فیصد تک قرضہ قسط وصول کرنے کی اجازت ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا