English   /   Kannada   /   Nawayathi

وجئے پورہ میں قبرستان کی دیوار مسمار کرکے ردرا بھومی کا بورڈ ، اوقاف کی املاک پر غیر مجاز قبضہ سے ماحول میں کشیدگی

share with us

وجئے پور۔ 14؍ ستمبر 2021(فکروخبر نیوز/رفیع بھنڈاری  کے شکریہ کے ساتھ) مسلمانوں کی کثیر آبادی والے تاریخی شہر وجئے پور میں اوقاف کی ملکیت کو نشانہ بناتے ہوئے غیر مسلم ان دنوں غنڈہ گردی کا راستہ اختیار کرتے معلوم ہورہے ہیں۔ اس طرح کا ایک اوقعہ کل یہاں رونما ہوا ہے۔ شہر میں انڈی روڈ بائی پاس پر درگاہ حضرت رینب حفیظ ومحبوب جلال سے ملحق جنت البقیع قبرستان 5؍ ایکڑ 13 گنٹے پر پھیلا ہوا ہے جس سے متصل قبرستان کی کچھ زمین پر گرامینا لینڈ قرار دیتے ہوئے 2006 میں یہاں کے ہریجنوں کے لیے ردرا بھومی کے طور پر منظور کی گئی جس کے بازور میں مارواڑی ردرا بھومی بھی واقع ہے جس کے سبب ہریجنوں اور مارواڑی برادری کے لیے جانے کا آنے کا راستہ کا مسئلہ بنا ہوا ہے۔  کچھ پہلے اس معاملہ کو آپس میں حل کرلیا گیا تھا۔ مگر کوویڈ کے سبب مسلمانوں ، ہریجنوں اور مارواڑی برادری سرکاری طور پر تصفیہ کرنے میں ناکام رہی تو کل یکایک ہریجنوں کے نوجوانوں نے مذکورہ مسلمانوں کے قبرستان کی کمپاؤنڈ کی دیوار مسمار کرکے اپنے ردرا بھومی کی تختی آویزاں کرتے ہوئے یہاں کشیدگی کا ماحول پیدا کردیا ہے اور مذکورہ مسلم قبرستان کے سربراہ اکرم ماشالکر نے اس ضمن میں ایک شکایت ای پی ایم سی پولیس اسٹیشن میں دائر کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شہر کے اطراف اوقات کی ملکیت اور شہر کے اندر اوقاف کی جائیدادیں فرقہ پرستوں کو راس نہیں آرہی ہیں۔ دوسری جانب یتنال یہاں کی اوقاف کی ملکیت کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں ۔ اس ضمن میں گیزٹ نوٹی فکیشن کو منسوخ کرنے پر اڑے ہوئے لگتے ہیں ۔ اس ضمن میں وجئے پور ضلع انتظامیہ نے مقامی سرکاری حکام کی ایک اعلیٰ اختیاری کمیٹکی تشکیل دے کر شہر میں اوقاف کی ملکیت کی چھان بین کرتے ہوئے یہ سوال اٹھایا ہے کہ دراصل اوقاف کی ملکیت کیسی ہوئی ۔ اس کی بنیاد کیا ہے؟

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا