English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان: امریکی افواج کا انخلاء درست فیصلہ تھا,امریکی وزیر خارجہ

share with us

امریکی وزیر خارجہ نے اس تنقید کو مسترد کر دیا ہے کہ امریکا کا افغانستان سے افراتفری میں انخلاء کوئی درست فیصلہ نہیں تھا۔ کانگریس کی سماعت کے دوران بلنکن کا کہنا تھا کہ صدر جو بائیڈن نے انتخابی مہم میں ہی یہ واضح کر دیا تھا کہ وہ امریکی فوجیوں کو وہاں سے نکال لیں گے۔ ان کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے بھی ان کے سامنے کوئی دوسرا راستہ نہیں چھوڑا تھا۔ ان کے مطابق کوئی ایک بھی اشارہ ایسا نہیں تھا، جس سے یہ ثابت ہوتا ہو کہ امریکا کے افغانستان میں طویل قیام سے افغان حکومت اپنے قدموں پر کھڑی ہو سکتی۔ قبل ازیں ایک معروف ریپبلکن لیڈر نے امریکی انخلا کو ’بڑے پیمانے کی مکمل تباہی‘ قرار دیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا