English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلورو ایرپورٹ پر آج پھر سونا ضبط ، کچن سیٹ کھلونے کے باکس سے دس لاکھ سے زائد مالیت کا سونا برآمد

share with us

منگلورو14 ستمبر 2021 (فکروخبرنیوز/ذرائع) فکروخبر میں کل ہی ایک خبر شائع کی گئی تھی جس میں منگلورو ایرپورٹ پر سونا اسمگل کی کوشش کو ناکام بنائے جانے اور 116.400 گرام سونا جس کی قیمت 5,58,720 روپے ہے ضبط کرلیا تھا۔ آج پھر خبر آئی ہے کہ دس لاکھ روپئے سے زائد کا سونا ضبط کرلیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آج صبح دبئی سے پہنچنے والے شخص کے سامان کی کسٹم افسران نے تلاشی کی جس کے دوران کیچن سیٹ کھلونے کے باکس میں چھپا سونا برآمد ہوا۔ سونا 219 گرام بتایا جارہا ہے۔

آئے دن سونا اسمگل کی کوششیں ناکام بنائی جاتی ہیں لیکن اس کے باوجود وارداتوں میں کمی نہیں آرہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا