English   /   Kannada   /   Nawayathi

چانتھو طوفان: فلپائن اور تائیوان میں تباہی کے بعد اب شنگھائی کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان

share with us

شنگھائی: 13ستمبر 2021(فکروخبر/ ذرائع) فلپائن اور تائیوان میں تباہی مچانے والے طوفان چانتھو نے شنگھائی کا رخ کرلیا ہے۔

میڈٰیا رپورٹ کے مطابق طوفان آج شام تک شنگھائی کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے،طوفان کے زیر اثر شہر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ سمندر میں لہریں آٹھ میٹر تک بلند ہورہی ہیں۔

طوفان کے پیش نظر شنگھائی سے متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں، اسکول بند اور ٹرینوں کی آمدورفت مکمل طور پر روک دی گئیں، جبکہ حکام نے کسی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر اٹھائیس ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔

شنگھائی کی شہری انتظامیہ نے طوفان کے پیش نظر خطرے والے مضافاتی علاقوں میں شہریوں کو بیرونی سرگرمیاں روکنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

اس سے قبل خطرناک سمندری طوفان ”چانتھو“ جاپان کے شمال مشرقی ساحل سے ٹکرایا تھا، جہاں اس نے ساحلی علاقوں میں بڑی تباہی مچائی تھی۔

سمندری طوفان چانتھو نے شمالی فلپائن کے جزیروں میں تیز ہواؤں اور بارش کی وجہ سے درختوں کو اکھاڑ پھینکا، حکام کا کہنا تھا کہ طوفان سے گیارہ ہزار افراد متاثر ہوئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا