English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرافک اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ، پہلے ہی دن 1,18,600 روپئے جرمانہ وصول

share with us

میسورو13 ستمبر2021 )فکروخبرنیوز/ذرائع) جب سے مہلک وباء ہمارے ملک میں پھیلی ہے ، میسور میں پولیس کی جانب سے موٹر گاڑیوں کا معائنہ کرنے کی کارروائی روک دی گئی تھی۔ اب جبکہ کورونا وائرس کے معاملات میں کمی آئی ہے اور ریاستی حکومت نے بھی تمام پابندیوں کو ہٹادیا ہے ۔ میسور میں پولیس دوبارہ اپنی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے موٹر گاڑیوں کے معائنہ شروع کردیا ہے۔ خاص کر ٹرافک کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد پر کارروائی کی جارہی ہے۔ بروز ہفتہ موٹر گاڑیوں کا معائنہ کرتے ہوئے ٹرافک پولیس نے کل 233 مقدمات درج کیے اور پہلے ہی دن ہی کل ایک لاکھ اٹھارہ ہزار چھ سو روپئے بطورِ جرمانہ وصول کیا ہے۔ ان 233 مقدمات میں سے 68 مقدمات دوپہیہ والی موٹر گاڑیوں میں ٹریپل رائنڈگ افراد کے خلاف دائر کیے گئے ہیں اور 35000 روپئے جرمانہ وصول کیے گئے ہیں۔ ون وے ٹرافک کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 93 مقدمات دائر کیے گئے ہیں اور 45000 روپئے جرمانہ وصول کیے ہیں۔ یہ اطلاع میسور کے پولیس کمنشر ڈاکٹر چندرگپتا نے دی ہے ۔ میسور میں بڑھتے ہوئے حادثات ، ٹرافک کے قوانین کی خلاف ورزی جس میں سگنل توڑ کر جانے والے ، بغیر ہیلمیٹ کے گاڑی چلانے والے اور ون وے قانون کی خلاف کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کی وجہ سے اس طرح کی کارروائی کو دوبارہ کرنا پڑرہا ہے۔

بشکریہ : سالار

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا