English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایک ماہ بعد افغان شہریوں کی امداد کےلیے اقوام متحدہ کا اجلاس

share with us

جنیوا: 13ستمبر 2021(فکروخبر/ ذرائع) اقوام متحدہ کی زیر صدارت افغان شہریوں کے لیے ہنگامی بنیادوں پر 606 ملین ڈالر کی مالی امداد کے لیے عالمی ڈونر کانفرنس آج ہونے جا رہی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی زیر صدارت جنیوا میں افغانستان کے لیے عالمی ڈونر کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں 40 سے زائد ممالک کے وزرا کی شرکت متوقع ہے۔

افغان شہریوں کو دواؤں، غذا، پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے کئی ممالک نے امدادی رقوم کی فراہمی کی ہامی بھری ہے تاہم اس خدشے کا بھی اظہار کیا ہے کہ مبادا یہ رقوم طالبان کے کنٹرول میں نہ ہوں اور ان رقوم کا غلط استعمال نہ کیا جائے۔

قبل ازیں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے بتایا تھا کہ افغان شہریوں کو دسمبر تک تقریبا 606 ملین ڈالر کی ضرورت ہوگی جو جنگ زدہ ملک میں طبی امداد، صاف پانی کی فراہمی اور صحت و صفائی میں استعمال ہوگی۔

علاوہ ازیں اقوام متحدہ نے ہنگامی پناہ گاہوں کے لیے فنڈنگ کی بھی درخواست کی گئی ہے کیونکہ 35 لاکھ افغان بے گھر ہوگئے ہیں جب کہ خوراک اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا بھی ہے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کے آخری سروے میں 93 فیصد کے پاس مناسب خوراک کی کمی تھی کیوں کہ ان لوگوں کے پاس کھانے پینے کی اشیاء کی خریداری کے لیے نقد رقم نہیں  تھی۔

اس حوالے سے افغانستان کے لیے ورلڈ فوڈ پروگرام کی ڈائریکٹر مریم ایلن میک گروٹی نے ڈی ڈبلیو کو بتایا تھا کہ طالبان کی کابل میں آمد سے پہلے ہی افغانستان کے حالات سنگین تھے۔ خشک سالی اور کورونا وائرس کی وبا نے 14 ملین افراد کو شدید بھوک میں مبتلا کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا