English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیلاروس نے روس میں ضم ہوکر یونین اسٹیٹ بنانے کا لیا فیصلہ

share with us

ماسکو :12ستمبر 2021(فکروخبر/ ذرائع) بیلاروس نے روس میں ضم ہوکر یونین اسٹیٹ بنانے کا فیصلہ کرلیا، ترجمان کریملن نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کا انضمام مشترکہ مفادات پر ہوگا۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بیلا روس کے روس میں انضمام سے متعلق میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ دونوں ممالک کا انضمام مشترکہ مفادات کو دیکھتے ہوئے کیا جارہا ہے۔

دمتری کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن اور بیلاروسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے گزشتہ روز کہا تھا کہ دونوں ممالک کے انضمام کے لئے ایک انتہائی عملی اور حقیقت پسندانہ نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔

دونوں ممالک کے سربراہان نے کہا کہ یونین کے اہداف مقرر کیے گئے ہیں جو عملی طور پر دستخط کےلیے تیار ہیں اور اس سلسلے میں تمام 28 یونین پروگراموں کو مربوط کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں مشترکہ میکرو اکنامک پالیسی ، ادائیگی کے نظام کا انضمام ، معلومات کی حفاظت کے حوالے سے تعاون ، کسٹم ، ٹیکس ، توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا