English   /   Kannada   /   Nawayathi

غباروں سے ‘حملے’ پر جوابی کارروائی ،اسرائیلی فوج کی فلسطین پر بمباری

share with us

غزہ:07ستمبر 2021(فکروخبر/ ذرائع) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے شہر خان یونس میں فضائی حملے کیے ہیں، یہ حملے فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی علاقے میں چھوڑے گئے آتش گیر غباروں کے جواب میں کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر موجود حماس کے ایک علاقے پر فضائی حملے کیے ہیں، اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ حملے منگل کو اسرائیلی علاقے میں بھیجے گئے آتش گیر غباروں کی جوابی کارروائی کے طور پر کیے گئے۔

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ لڑاکا طیاروں نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں حماس کی راکٹ تیار کرنے والی ورکشاپ کے ساتھ ساتھ حماس کے فوجی کمپاؤنڈ کو بھی نشانہ بنایا، تاہم یہ حملے ایک شہری علاقے میں کیے گئے ہیں۔

 

رپورٹس کے مطابق حماس کے سینکڑوں حامیوں نے گزشتہ روز پیر کو غزہ میں ریلی نکالی تھی، اس دوران فلسطینیوں نے 6 فلسطینی قیدیوں کی جیل توڑنے کی خوشی میں اسرائیلی علاقے کی طرف آتش گیر غبارے چھوڑے تھے۔

واضح رہے کہ دو دن قبل ایک مضبوط اسرائیلی جیل سے چھ فلسطینی قیدی راتوں رات سرنگ کھود کر جیل سے بھاگ نکلے تھے، اسرائیل میں کئی دہائیوں میں اپنی نوعیت کا جیل توڑنے کا یہ ایک بڑا واقعہ تھا۔ جس کے بعد اسرائیل نے ملک کے شمال اور مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کر رکھی ہے اور قیدیوں کی تلاش منگل کو بھی جاری رہی۔

اسرائیل کی حراست سے فرار ہونے والے قیدیوں کو اپنے قومی مقصد کا ہیرو سمجھنے والے بہت سے فلسطینیوں نے سوشل میڈیا پر اس فرار کا جشن منایا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا