English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان میں طالبان کے قبضہ کے بعد یونیورسٹیوں میں باقاعدہ تعلیم کا آغاز

share with us

کابل:07ستمبر 2021(فکروخبر/ ذرائع) افغان دارالحکومت، قندھار اور ہیرات سمیت دیگر شہروں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد جامعات بھی کھل گئی ہیں۔ کابل ، قندھار اور ہیرات سمیت دیگر شہروں میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کی جاچکی ہیں۔

افغانستان کے بعض تعلیمی اداروں میں لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان پردہ یا بورڈ لگا دیا گیا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طلبا تعلیم حاصل کرر رہے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ کلاس روم میں لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان پردے یا بورڈز قابلِ قبول ہیں، اس وقت افغانستان میں وسائل محدود اور افرادی قوت کی کمی ہے۔

دوسری جانب طالبان جلد اپنی نئی حکومت کا اعلان کرنے جارہے ہیں۔

طالبان کی جانب سے ٹوئٹر پر کہا گیا کہ اسلامی امارات نے پاکستان، ترکی، قطر، روس، چین اور ایران کو نئی حکومت کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

ادھر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ روس افغان حکومت کی حلف برداری تقریب میں شرکت اور طالبان حکومت کی معاونت کرے گا، لیکن صرف تب ہی جب حکومت سازی تمام دھڑوں کو ملا کر کی گئی ہو۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا