English   /   Kannada   /   Nawayathi

پنجشیر: مقامی علما کے کہنے پر جنگ روکی ,احمد مسعود

share with us

پنجشیر:06ستمبر 2021(فکروخبر/ ذرائع) افغانستان کے صوبے پنجشیر پر طالبان کے قبضے کے بعد قومی مزاحمتی محاذ کے سربراہ احمد مسعود نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے مقامی علما کے کہنے پر جنگ روکی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک آڈیو بیان میں روس کے خلاف لڑنے والے افغان رہنما احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے کہا کہ پنجشیر میں مزاحمتی اتحاد نے مقامی علما کے کہنے پر جنگ روکی تھی، لیکن طالبان جنگجوؤں نے وعدے کی خلاف ورزی کی اور جنگ جاری رکھی۔

انھوں نے کہا کہ اتوار کو طالبان کے ساتھ لڑائی میں میرے خاندان کے کچھ لوگ بھی ہلاک ہوئے، اس وقت بھی مزاحتمی فوجیں تاحال پنج شیر کے اسٹریٹجک حصے میں موجود ہیں۔

احمد مسعود کا کہنا تھا کہ طالبان تبدیل نہیں ہوئے اور پہلے سے زیادہ شدت پسند ہیں، بین الاقوامی برادری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھوں نے کہا تاریخ اپنا فیصلہ خود کرے گی، معلوم ہوگا کہ کون سے ممالک افغانوں کے حقیقی دوست ہیں۔

احمد مسعود نے بتایا کہ قومی مزاحمتی محاذ جلد ہی اپنے نئے ترجمان کا اعلان کرے گا اور ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ آج افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان کے آخری صوبے پنجشیر میں فتح کا اعلان کیا ہے، ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ دشمن کا آخری گڑھ وادیٔ پنجشیر کو فتح کر لیا گیا ہے۔

تاہم پنجشیر مزاحمتی اتحاد نے طالبان کے وادئ میں مکمل کنٹرول کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کا دعویٰ غلط ہے، اور این آر ایف فورسز لڑائی جاری رکھنے کے لیے وادی بھر میں تمام اسٹریٹجک پوزیشنوں پر موجود ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا